உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انضمام الحق نے کہا- پاکستان کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ کے میچ میں ہندوستان ڈر گیا تھا

    India vs Pakistan in T20 World Cup-2021: پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق Inzamam Ul Haq) نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم (Indian Cricket Team) ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے اس لئے ہار گئی کیونکہ اس کے کھلاڑی ٹاس سے پہلے دباو میں تھے۔ انہوں نے ساتھ ہی ’خوفزدہ‘ لفظ کا بھی استعمال کیا۔ حالانکہ انہوں نے ہندوستان کو اچھی ٹیم بتایا۔

    • Share this:
      کراچی: پاکستان نے عالمی کپ کی تاریخ میں ہندوستان کو پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) میں شکست دی۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ٹاس ہارے اور پھر میچ میں 10 وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔ اب پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق Inzamam Ul Haq) نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم (Indian Cricket Team) ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے اس لئے ہار گئی کیونکہ اس کے کھلاڑی ٹاس سے پہلے دباو میں تھے۔ انہوں نے ساتھ ہی ’خوفزدہ‘ لفظ کا بھی استعمال کیا۔

      51 سالہ انضمام الحق نے ایک پاکستانی نیوز چینل پر کہا، ’جب میں نے ٹاس کے دوران وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کو دیکھا تو یہ واضح ہوگیا تھا کہ ہندوستانی کافی دباو میں تھے‘۔ اس سابق بلے باز نے ’خوفزدہ‘ لفظ کا بھی استعمال کیا کیونکہ ان کے مطابق تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے ذریعہ روہت شرما (Rohit Sharma) اور کے ایل راہل کو آوٹ کرنے سے پہلے ہی ہندوستان دباو میں تھا۔

      انضمام الحق نے کہا، ’وہ میچ سے پہلے ہی دباو میں تھے اور اس لئے وہ 10 وکٹ سے ہار گئے۔ آپ ان کے جسمانی ہاو بھاو دیکھ سکتے تھے۔ وہ خوفزدہ لگ رہے تھے جبکہ پاکستان کے کھلاڑی میچ جیتنے کو لے کر زیادہ مطمئن اور پُرجوش تھے‘۔ یہ پہلا موقع تھا جبکہ ہندوستان عالمی کپ میچ میں پاکستان سے ہار گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اعظم سمیت پاکستانی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج، پریکٹس میں پھہرایا تھا جھنڈا

      انضمام الحق نے کہا کہ ہندوستان شروع سے ہی خطاب کا دعویدار تھا، لیکن زیادہ دباو نے انہیں جیت سے دور کردیا۔ انہوں نے کہا، ’ہندوستانی ٹیم کبھی اس طرح سے نہیں کھیلتی ہے، جیسا ٹی-20 عالمی کپ میں اس کے کھلاڑی کھیلے۔ حالانکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ایک اچھی ٹی-20 ٹیم ہے۔ اگر آپ گزشتہ 3-2 سال میں ان کی کارکردگی کو دیکھیں تو یہ سچ میں بے حد شاندار سفر رہا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: