உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: ہندوستان کے سب سے عمر دراز فرسٹ کلاس کرکٹر کا انتقال

    بڑی خبر: ہندوستان کے سب سے عمر دراز فرسٹ کلاس کرکٹر رگھوناتھ رام چندر چندورکر کا انتقال

    بڑی خبر: ہندوستان کے سب سے عمر دراز فرسٹ کلاس کرکٹر رگھوناتھ رام چندر چندورکر کا انتقال

    ایلن برگیس کے انتقال کے بعد رگھوناتھ رام چندر چندورکر (Raghunath Ramachandra Chandorkar) دنیا کے سب سے عمر دراز فرسٹ کلاس کرکٹر بنے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے عمر دراز فرسٹ کلاس کرکٹر رگھوناتھ رام چندر چندورکر (Raghunath Ramachandra Chandorkar) کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 100 سال کے تھے۔ ان کے پوتے اور پنمپری چنچوڑ نگر نگم کے کمشنر شرون ہاردیکر کے مطابق، انہوں نے انبرناتھ میں آخری سانس لی۔ مڈ ڈے کی خبر کے مطابق، رگھو ناتھ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے۔ انہوں نے کل 7 رنجی ٹرافی میچوں میں مہاراشٹر اور ممبئی کی نمائندگی کی تھی اور انہوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 155 رن بنائے تھے۔ زندگی کی سنچری مکمل کرنے والے رگھو ناتھ تیسرے فرسٹ کلاس ہندوستانی کرکٹر تھے۔

      دلچسپ بات یہ ہے کہ  سانکھیکی ود پرکاش داہاتونڈے کو رگھوناتھ کا پاسپورٹ نہ ملنے تک کرکٹ دنیا کا ماننا تھا کہ ان کی پیدائش 1922 میں ہوئی تھی، مگر پاسپورٹ پر ان کی صحیح یوم پیدائش 21 نومبر 1920 تھی۔ شرون نے کہا کہ میرے دادا سب سے پیارے، سب کا خیال رکھنے والے شخص تھے اور سبھی کے لئے ترغیب دینے والے شخص تھے۔ وہ مزاحیہ تھے اور کسی کو بھی ہنسا سکتے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: