ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی نے ٹھکرائی بی سی سی آئی کی مانگ، پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہرکرنے سے کیا انکار

پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں 40 سی آر پی ایف جوانوں کے شہید ہونے کےبعد بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھا تھا ۔ اس خط میں ایسے ملکوں سے تعلق توڑنے کو کہا گیا تھا جو کہ دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔

  • Share this:
آئی سی سی نے ٹھکرائی بی سی سی آئی کی مانگ، پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہرکرنے سے کیا انکار
فائل فوٹو ۔

بی سی سی آئی نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالنے کی ہندستان کی مانگ کو ٹھکرادیا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گردی  کی حمایت دینے والے ملکوں کو ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔  آئی سی سی نے کہا کہ ایسے معاملات میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔


پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں 40 سی آر پی ایف جوانوں کے شہید ہونے کےبعد بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھا تھا ۔ اس خط میں ایسے ملکوں سے تعلق توڑنے کو کہا گیا تھا جو کہ دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔ بتادیں کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو  لکھے خط میں کہیں بھی پاکستان کا نام نہیں لیا تھا۔


غور طلب ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد کچھ لوگ ورلڈ کپ میں ہونے والے ہندستان۔پاکستان کے میچ کی مخلافت کر رہے ہیں۔ اس لے کر بی سی سی آئی کی بھی ایک میٹنگ ہوئی لیکن میٹنگ میں پاکستان سے میچ کھینے یا نہ کھیلنے کے مد نظر کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔ بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ حکومت پر چھوڑا ہوا ہے۔

First published: Mar 03, 2019 01:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading