உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آخری ونڈے میں بھی ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو روند دیا، سیریزپر1-4 سے قبضہ، محمد شمی بنے مین آف دی سیریز

    ٹیم انڈیا نے سیریز پر1-4 سے قبضہ کرلیا۔

    پانچویں اورآخری وندے میں 35 رنوں سےشکست دے کرٹیم انڈیا نے گزشتہ میچ کا بدلہ بھی لیا اورشاندارجیت کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔

    • Share this:
      پانچ میچوں کی  یک روزہ سیریز میں ٹیم انڈیا نے آخری میچ میں بھی نیوزی لیںڈ کو شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 44.1 اوورمیں 217 رن بناکرآوٹ ہوگئی۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا کو 35رنوں سے جیت حاصل ہوئی۔  بھونیشورکمارنے ٹی بولٹ کو محمد شمی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکرجیت ٹیم انڈیا کی جھولی میں ڈال دیا۔ ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کی بہترین گیند بازی کے سامنے کیوی بلے بازجم کرنہیں کھیل سکے اورآخری میچ جیت عزت بچانے کا خواب بھی چکنا چورہوگیا۔ 'مین آف دی میچ' کا اعزاز امباتی رائیڈو کے نام رہا جبکہ 'مین آف دی سیریز' محمد شمی کے نام رہا۔
      اس سے قبل ٹیم انڈیا نے آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.5 اوورمیں 252 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی تھی اورنیوزی لینڈ کو253 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جسے حاصل کرنے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ناکام رہی۔ ہندوستانی ٹیم سیریزپہلے ہی اپنے نام کرچکی تھی، لیکن آخری مقابلہ جیت کرشاندارطریقے سے وطن واپس آنے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔

      ویلنگٹن میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کافیصلہ کیا۔ تاہم 18 رن تک چاروکٹ نیوزی لینڈ نے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا ہے۔ اب ٹیم انڈیا کی ساری امیدیں امباتی رائیڈواوروجے شنکرسے تھیں اوریقیناً ان دونوں نے نیوزی لینڈ کی تمام امیدوں پرپانی پھیردیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 98 رنوں کی شراکت کی، جس سے کیوی گیند بازپریشان نظرآنے لگے تھے۔ جبکہ ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ شاید ہندوستان کی پوری ٹیم 100 رن کے اندرآوٹ ہوجائے گی، اس کے خلاف امباتی رائیڈو اوروجے شنکرکے علاوہ ہاردک پانڈیا اورکیدارجادھو دیواربن گئے۔

      First published: