ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کو حکومت کی منظوری ، اگلے ماہ کووڈ۔19 کے پیش نظر 35 رکنی ٹیم جائے گی

ہندوستان کے اگلے ماہ آسٹریلیا کے دورے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس دورے میں ہندستان کو تین ون ڈے ، تین ٹی۔20 اور چار ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ اس دورے میں ہندوستان کو دو پریکٹس میچ بھی کھیلنے ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2020 09:08 PM IST
  • Share this:
ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کو حکومت کی منظوری ، اگلے ماہ کووڈ۔19 کے پیش نظر 35 رکنی ٹیم جائے گی
کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو جھٹکا

ہندوستان کے اگلے ماہ آسٹریلیا کے دورے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس دورے میں ہندستان کو تین ون ڈے ، تین ٹی۔20 اور چار ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ اس دورے میں ہندوستان کو دو پریکٹس میچ بھی کھیلنے ہوں گے۔ سڈنی اور کینبرا ہندوستان کے اس دورے میں محدود اوورز کی میزبانی کریں گے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں آئی پی ایل کھیلنے والے ہندوستانی اور آسٹریلیائی کھلاڑی آسٹریلیا پہنچیں گے اور سڈنی کے کورنٹائن سینٹر میں قیام کریں گے اور آس پاس کی تربیتی سہولیات میں پریکٹس کرنے کا موقع ملے گا۔ 35 رکنی ہندوستانی ٹیم کووڈ 19 کے باعث اس دورے پر پہنچے گی۔

حکومت کرکٹ آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلز نے اس دورے پر اتفاق کیا ہے اور اس نے قرنطین پروٹوکول کی تصدیق کردی ہے لیکن ابھی تک ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے حتمی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔ پہلے دو ون ڈے میچ 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا ون ڈے یکم دسمبر کو اور پہلا ٹی ٹوئنٹی 4 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ ٹیمیں 6 اور 8 دسمبر کو دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سڈنی واپس آئیں گی۔


RESULT DATA:

ڈے نائٹ ٹیسٹ گلابی گیند کے ساتھ ایڈیلیڈ میں 17-21 دسمبر تک ہوگا۔ ایڈیلیڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کرانے کا آپشن بھی ہوگا اگر یہ کورونا کی وجہ سے میلبورن میں نہیں ہوتا ہے۔ میلبورن (26-30 دسمبر) دوسرا ٹیسٹ ، سڈنی (7۔11 جنوری) تیسرا ٹیسٹ اور برسبین (15–19 جنوری) چوتھا ٹیسٹ ہوگا۔

جب ہندوستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کا میچ کھیل رہی ہوگی اس وقت ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ کھلاڑی ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میچ کھیل رہے ہوں گے۔ تاہم ابھی تک پریکٹس میچ کے مقام کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستان کو ایڈیلیڈ میں ایک اور پریکٹس میچ کھیلنا پڑسکتا ہے جہاں پہلا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ہوگا۔
MOST SIXES:
ہندوستانی ٹیم کا معاون عملہ اور ٹیسٹ کے ماہر چتیشور پجارا اور ہنوما وہاری اگلے ہفتے پیر یا منگل کو دبئی کے لئے پرواز کریں گے۔ آئی پی ایل کا فائنل 10 نومبر کو ہونا ہے۔ اس کے بعد تمام ہندوستانی کھلاڑی اور آسٹریلیائی کھلاڑی ایک ساتھ سڈنی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ سڈنی پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو کورنٹائن کے لئے ایک ہوٹل میں رکھا جائے گا۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 22, 2020 08:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading