نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستان نے پہلے دو ٹسٹ میچوں کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں وراٹ کوہلی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ٹیم میں ہاردک پانڈیا اور ایشانت شرما کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ بڑی خبر یہ ہے کہ آل راونڈر رویندر جڈیجہ اور ہنوما وہاری ٹیم سے باہر ہیں، ان دونوں کو آسٹریلیا دورے پر چوٹ لگی تھی۔ رویندر جڈیجہ کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں موقع ملا ہے۔ جسپریت بمراہ اور آر اشون کو بھی پہلے دو ٹسٹ میچوں کے لئے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے سلیکٹروں نے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں پرتھوی شا کو جگہ نہیں ملی ہے۔ واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ کلدیپ یادو بھی ٹیم کے ساتھ بنے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا میں خراب کارکردگی کے باوجود مینک اگروال بھی منتخب ہوئے ہیں۔ ردھمان ساہا کو بھی بطور وکٹ کیپر ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے سلیکٹروں نے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں پرتھوی شا کو جگہ نہیں ملی ہے۔ واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا:
روہت شرما، شبھمن گل، مینک اگروال، چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، رشبھ پنت، ردھمان ساہا، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہل، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد سراج، شاردل ٹھاکر، آراشون، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل۔
5 فروری سے ٹسٹ سیریز کا آغاز
واضح رہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5 فروری سے ہوگا۔ پہلا اور دوسرا ٹسٹ میچ چنئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹسٹ میچ 13 فروری سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد احمد آباد کے نئے موٹیرا اسٹیڈیم میں 24 فروری سے ڈے - نائٹ ٹسٹ ہوگا اور 4 مارچ کو اسی میدان پر سیریز کا آخری ٹسٹ کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ سیریز کے بعد 12 مارچ سے پانچ میچوں کی ٹی -0-20 سیریز کا آغاز ہوگا۔ آخر میں 23 مارچ سے 3 میچوں کی ونڈے سیریز کا انعقاد ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔