ڈبلیو ٹی سی فائنل ، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، بھونیشور کمار کو موقع نہیں
India Squad for World Test Championship and England Test Series: ہندوستان کے آل راونڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا اورچائنامین گیندباز کلدیپ یادو کو انگلینڈ میں جون میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) فائنل اور اگست-ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 08, 2021 12:06 AM IST
ڈبلیو ٹی سی فائنل ، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، بھونیشور کمار کو موقع نہیں
نئی دہلی : ہندوستان کے آل راونڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا اورچائنامین گیندباز کلدیپ یادو کو انگلینڈ میں جون میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) فائنل اور اگست-ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ جبکہ پرتھوی شا اورپرسدھ کرشنا ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ حالانکہ کرشنا کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طورپر رکھا گیا ہے۔ وہیں وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل اورردھیمان ساہا کوفٹنس کلیرنس کے تحت رکھا گیا ہے۔ ڈبلیوٹی سی فائنل 18 سے 23 جون تک ساوتھمپٹن میں ہوگا۔
ہندوستان نے جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ریٹین کیا گیا ہے۔ وہیں انجری کی وجہ سے ہوم سیریز سے باہر رہے بہترین آل راونڈر روندرجڈیجہ نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔ ان کے آنے سے ٹیم کا اسپن ڈیپارٹمنٹ مزید مضبوط ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کو تیز گیندباز محمد شامی اور امیش یادو کی خدمات بھی حاصل ہوگئی ہیں ۔
ٹیم کے پاس نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹاپ آرڈر میں بھی روہت شرما، شبھمن گل اور مینک اگروال کی شکل میں اچھے اور ان فارم بلے باز ہیں ۔ حالانکہ ٹیم کے پاس اب پرتھوی شا بھی دستیاب ہیں ۔ پرسدھ کرشنا کے علاوہ تین نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کی شکل میں ٹیم میں شامل کیا گیا، جس میں ابھیمنیو ایشورن، آویش خان اور ارجَن ناگواسوالہ شامل ہیں۔
ہندوستان کی 20 رکنی ٹیم:










