உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup Hockey: ہندوستان کا پہلا مقابلہ پاکستان سے، گروپ میں 4 ٹیموں کو ملا ہے موقع

    Asia Cup Hockey: ہندوستان کا پہلا مقابلہ پاکستان سے

    Asia Cup Hockey: ہندوستان کا پہلا مقابلہ پاکستان سے

    دفاعی چمپئن ہندوستان کا سامنا ایشیا کپ مرد ہاکی ٹورنا منٹ کے پہلے میچ میں 23 مئی کو سخت حریف رہے پاکستان سے ہوگا۔ ٹورنا منٹ 23 مئی سے یکم جون تک کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان ٹورنا منٹ کے پہلے دن آخری میچ میں ایک دوسرے سے کھیلیں گے۔

    • Share this:
      جکارتہ: دفاعی چمپئن ہندوستان کا سامنا ایشیا کپ مرد ہاکی ٹورنا منٹ کے پہلے میچ میں 23 مئی کو سخت حریف رہے پاکستان سے ہوگا۔ ٹورنا منٹ 23 مئی سے یکم جون تک کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان ٹورنا منٹ کے پہلے دن آخری میچ میں ایک دوسرے سے کھیلیں گے۔ ٹوکیو اولمپک کے کانسے کا تمغہ فاتح ہندوستانی ٹیم کو پول اے میں جاپان، پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پول بی میں ملیشیا، کوریا، عمان اور بنگلہ دیش ہیں۔ پاکستان کے بعد ہندوستان 24 مئی کو جاپان سے کھیلے گا۔ آخری پول میچ میں اسے 26 مئی کو انڈونیشیا سے کھیلنا ہے۔

      ٹورنا منٹ سپر 4 پول فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ہر پول سےٹاپ-2 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی۔ فائنل یکم جون کو ہوگا۔ ہندوستان اور پاکستان نے 3-3 بار جبکہ جنوبی کوریا نے 4 بار ایشیا کپ جیتا ہے۔ ہندوستان نے 2003 میں کوالالمپور، 2007 میں چنئی اور 2017 میں ڈھاکہ میں خطاب جیتے۔ حالانکہ پاکستان کی ٹیم 33 سال سے یہ خطاب نہیں جیت سکی ہے۔

      ہر بار فائنل میں ہندوستان کو ہرایا

      ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 1982 سے کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے 3 سیزن کے خطاب جیتے اور تینوں ٹورنا منٹ میں ہندوستانی ٹیم رنراپ رہی۔ 1982 میں راونڈ رابن کی بنیاد پر چمپئن کا فیصلہ ہوا تھا۔ پاکستان کی ٹیم نے سب سے زیادہ 6 میچ جیتے تھے۔ ہندوستانی ٹیم 6 میں سے 5 میچ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ پھر 1985 میں ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان میں پاکستان نے ہندوستان کو 3-2 سے جبکہ 1989 میں 0-2 سے ہندوستان کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم اب تک خطاب نہیں جیت سکی ہے۔

      ہندوستان کی بات کی جائے تو اس نے 2003 میں پاکستان کو 2-4 سے شکست دے کر پہلی بار خطاب جیتا تھا۔ پھر 2007 میں ٹیم نے جنوبی کوریا کو 2-7 سے شکست دے کر مسلسل دوسرا خطاب جیتا۔ آئندہ دو سیزن کے خطاب جنوبی کوریا نے جیتے۔ تاہم 2017 میں ڈھاکہ میں ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستان نے ملیشیا کو 1-2 سے شکست دی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: