ہوم » نیوز » اسپورٹس

Full Cricket Schedule, February 2021: فروری میں ہوگا کرکٹ کا دھمال، یہاں دیکھیں پورے مہینے کا شیڈول

Full Cricket Schedule, February 2021: فروری کے مہینے میں کرکٹ مداحوں کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ہندوستان - انگلینڈ ٹسٹ سیریز (India vs England Test Series) کے علاوہ ٹی -20 لیگس کا تڑکا بھی لگنے والا ہے۔

  • Share this:
Full Cricket Schedule, February 2021: فروری میں ہوگا کرکٹ کا دھمال، یہاں دیکھیں پورے مہینے کا شیڈول
فروری میں ہوگا کرکٹ کا دھمال، یہاں دیکھیں پورے مہینے کا شیڈول

نئی دہلی: ایک طرف جہاں سال 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے کرکٹ کافی وقت تک کے لئے رک گیا تھا وہیں دوسری طرف اب نیا سال شروع ہوتھے ہی مداحوں کو ایک سے بڑھ کر ایک کرکٹ سیریز دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جنوری ماہ میں ٹیم انڈیا کے مداحوں نے آسٹریلیا میں تاریخی ٹسٹ سیریز میں جیت حاصل کی اور اب فروری (Full Cricket Schedule, February 2021) میں بھی مداح کو کرکٹ کا بڑا ڈوز ملنے والا ہے۔ فروری میں ٹیم انڈیا کے علاوہ پاکستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آنے والی ہیں۔ ساتھ ہی ٹی -20 اور ٹی-10 لیگ کا تڑکا بھی فروری میں لگنے والا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں فروری کے مہینے کا پورا کرکٹ شیڈول۔


ٹیم انڈیا اور انگلینڈ کی سخت ٹکر


فروری میں ٹیم انڈیا کے مداحوں کی نظر انگلینڈ کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز پر ہوگی۔ یہ ٹسٹ سیریز 5 فروری سے چنئی میں شروع ہونے جارہی ہے۔ دوسرا میچ بھی چنئ میں 13 فروری سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد تیسرا ٹسٹ 24 سے 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ سیریز کی دلچسپی اگلے ماہ یعنی مارچ میں بھی جاری رہے گی۔


نیوزی لینڈ میں ہوگا آسٹریلیا کا امتحان

ہندوستان سے ٹسٹ اور ٹی-20 سیریز گنوانے کے بعد اب آسٹریلیا کا امتحان نیوزی لینڈ میں ہونے والا ہے۔ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ دورے پر 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنے جانا ہے، جس کا آغاز 22 فروری سے ہو رہا ہے۔ 25 فروری کو دوسرا ٹی -20 کھیلا جائے گا۔ ٹی-20 سیریز 7 مارچ تک چلے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ

پاکستان سے کراچی میں پہلا ٹسٹ گنوانے کے بعد اب جنوبی افریقہ راولپنڈی میں دوسرے مقابلے میں پلٹ وار کرنے اترے گی۔ 4 فروری سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹسٹ شروع ہوگا۔ فروری میں ہی جنوبی افریقہ کو پاکستان سے 3 ٹی -20 میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے، جس کا آغاز 11 فروری سے ہو رہا ہے۔ دوسرا ٹی -20 میچ 13 اور تیسرا مقابلہ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز بنام بنگلہ دیش

ویسٹ انڈیز کو ونڈے سیریز میں 0-3 سے روندنے کے بعد اب فروری میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹسٹ سیریز کھیلنے والی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ سیریز کا آغاز 3 فروری سے ہو رہا ہے۔ دوسرا ٹسٹ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

فروری میں ٹی -10 اور ٹی-20 لیگس کا تڑکا

فروری مہینے میں ٹسٹ سیریز کے علاوہ ٹی-10 اور ٹی-20 لیگس کا تڑکا بھی لگنے والا ہے۔ ابو ظہبی میں چل رہی ٹی -10 لیگ فروری میں بھی جاری رہے گی۔ اس کا فائنل میچ 6 فروری کو ہوگا۔ اس کے بعد 20 فروری سے پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن شروع ہوگا۔ گھریلو ونڈے میچوں کی بات کریں تو فروری میں ہی آسٹریلیا ڈومیسٹک ونڈے کپ کی شروعات ہوگی، جس میں 6 ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 31, 2021 08:39 PM IST