ہوم » نیوز » اسپورٹس

ممبئی ونڈے سے قبل آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا، مشیل اسٹارک کی بے رحمی سے پٹائی....

آسٹریلیائی تیز گیند باز (Australian Fast Bowler) مشیل اسٹارک (Mitchell Starc) ہندوستانی ٹیم کے طوفانی بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے خلاف زیادہ کامیاب نہیں رہے ہیں۔

  • Share this:
ممبئی ونڈے سے قبل آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا، مشیل اسٹارک کی بے رحمی سے پٹائی....
مشیل اسٹارک 10 سال بعد ہندوستان میں ونڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ فائل فوٹو

ممبئی: آسٹریلیا کے تجربہ کار تیزگیند باز (Australian Fast Bowler) مشیل اسٹارک (Mitchell Starc) نے میزبان ہندوستان (Indian Team) کے خلاف ہی بین الاقوامی ونڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے انہیں ہندوستانی سرزمین پر ونڈے کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل پایا۔ اس وقت وہ نئے کھلاڑی کے طور پر ہندوستان میں کھیلے تھے اوراس بار وہ 85 میچوں کے تجربے والے گیند باز کے طور پرکھیلیں گے۔ مگر 10 سال بعد بھی مشیل اسٹارک آسٹریلیا کے لئے بڑا سردرد اور ٹیم انڈیا کے لئے آسان شکار بنے ہوئے ہیں۔


مشیل اسٹارک نے شکھر دھون کو تین بار آؤٹ کیا ہے۔ فائل فوٹو


کوہلی کو ایک بار بھی نہیں کرسکے ہیں آؤٹ


ہندوستان کے خلاف سیریز سے قبل یہ خبرآسٹریلیا کے لئے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے کہ اس کے اہم تیز گیند باز مشیل اسٹارک بھی ہندوستانی بلے بازوں وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بے رحمی سے پٹائی کی ہے۔ اعدادوشمار پر غور کریں تو مشیل اسٹارک نے روہت شرما کے خلاف پانچ اننگوں میں 71 گیندوں پر 65 رن دیئے ہیں اور وہ اس بلے باز کو محض ایک ہی بار آؤٹ کرسکے ہیں۔ وہیں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی تو ایک بار بھی مشیل اسٹارک کے شکار نہیں بنے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اسٹارک کے خلاف چار اننگوں میں 57 گیندون پر 56 رن بنائے ہیں۔ حالانکہ شکھر دھون کے خلاف مشیل اسٹارک انتہائی کامیاب رہے ہیں۔ اس بلے باز نے ان کے خلاف 4 اننگ میں 41 گیند پر 23 رن بنائے ہیں اور تین بار وہ اسٹارک کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ تیز گیند بازی کسی بھی ٹیم کے لئے مفید ہوتی ہے۔ فائل فوٹو


شاندار گیند باز ہیں اسٹارک: کوہلی

حالانکہ میچ سے قبل وراٹ کوہلی نےکہا کہ مشیل اسٹارک شاندار گیند باز ہیں۔ انہوں نےکہا، 'جس بھی گیند بازکےپاس رفتار ہے، اگر وہ لینتھ حاصل کرلیتا ہے تو پھرکہیں بھی توازن بنا سکتا ہے۔ ایسے میں تیزگیند بازی ہمیشہ ہی مفید ہوتی ہے'۔ وراٹ کوہلی کے مطابق، 'مشیل اسٹارک شاندار گیند باز ہیں اور انہوں نے اب اپنی گیند بازی ایکشن میں بھی تبدیلی کرلی ہے۔ ہم نے دیکھا کہ اس کے بعد انہیں زیادہ سوئنگ حاصل ہو رہی ہے۔
First published: Jan 14, 2020 04:40 PM IST