ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی میں شکست کی ہیٹ ٹرک سے ہندوستان سیریز ہار گیا

سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے وندے میچ میں ہندوستان کو 51 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-2 سے ناقابل تسخیر سبقت بنالی ہے۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی میں شکست کی ہیٹ ٹرک سے ہندوستان سیریز ہار گیا
انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی میں شکست کی ہیٹ ٹرک سے ہندوستان سیریز ہار گیا

سڈنی: کرشمائی بلے باز اسٹیون اسمتھ (104) کی مسلسل دوسری طوفانی سنچری اور سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (83) ، آرون فنچ (60) ، مارنس لیبشین (70) اور گلن میکسویل (ناٹ آؤٹ 63) کی نصف سنچریوں سے آسٹریلیا نے ہندوستان کو اتوار کے دن دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ طور پر ہندوستان کو 51 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں میں ناقابل شکست 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے 50 اووروں میں چار وکٹوں پر 389 رنوں کا بڑا اسکور بنایا جو ہندوستان کے خلاف ون ڈے میں اس کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ بڑے ہدف کے دباؤ میں ہندوستانی ٹیم پچاس اووروں میں نو وکٹ پر 338 رن ہی بناسکی۔


آسٹریلیا نے پہلا ون ڈے 374 رن بنا کر 66 رنوں سے جیتا تھا۔ آسٹریلیا نے 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرکے ہندوستان سے گزشتہ گھریلو سیریز میں 1-2 سے شکست کا بدلہ لے لیا۔ ہندوستان نے گذشتہ دورے میں ون ڈے سیریز میں سڈنی میں میچ گنوایا تھا اور اس دورے میں سڈنی میں لگاتار دو میچ ہار گیا تھا ، جس کی وجہ سے سڈنی میں شکست کی ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا۔


ہندوستانی گیند بازوں نے کیا مایوس


پہلے ونڈے میچ کے بعد ایک بار پھر سے ہندوستانی گیند بازوں نے کافی مایوس کیا۔ سیریز کے ابتدائی میچ میں کافی رن خرچ کرنے کے بعد اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے میڈن اوور سے شروعات کی اور وکٹ سے اچھی رفتار حاصل کی، لیکن وہ جلد ہی لے کھو بیٹھے اور آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے سست شروعات کے بعد تیزی پکڑنا شروع کیا۔ محمد شمی نے 9 اوور میں 73 رن دے کر ایک وکٹ، جسپریت بمراہ نے 10 اوور میں 79 رن خرچ کرکے ایک وکٹ اور ہاردک پانڈیا نے چار اوور میں 24 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ نودیپ سینی نے 7 اوور میں 70 اور یجویندر چہل نے 9 اوور میں 71 رن دیئے۔ رویندر جڈیجہ نے بھی 10 اوور میں 60 رن دیئے، لیکن انہیں بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوپائی۔


اسٹیو اسمتھ نے لگائی دوسری لگائی سنچری


ہندوستان کے لئے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے 89 اور کے ایل راہل (KL Rahul) نے 76 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن ان دونوں کی یہ اننگ ہندوستان کو جیت نہیں دلا سکی۔ وہیں، دوسری طرف شاندار فارم میں چل رہے اسٹیو اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف ونڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری لگائی۔ انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں سنچری کے بعد مسلسل دوسری سنچری لگائی۔ پہلے ونڈے میں سنچری کے لئے انہوں نے 66 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 29, 2020 06:59 PM IST