آسٹریلیا اورٹیم انڈیا کے درمیان فیصلہ کن تیسرے ونڈے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیائی ٹیم کو 230 رنوں پرروک دیا ہے۔ آسٹریلیا ئی ٹیم 49 ویں اوور میں 231 رنوں پر روک دیا ہے۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو231 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے یجویندرچہل نے قاتلانہ گیند بازی کی اور 6 وکٹ حاصل کرکے آسٹریلیا کو بڑا اسکوربنانے سے روک دیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے ہینڈ کامب نے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 58 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ شان مارش 39 رن، عثمان خواجہ نے 34 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جبکہ میکسویل نے 26 رنوں کا تعاون دیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سےیجویندرچہل نے 6 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد شمی اوربھونیشورکمارنے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ اسکورر رہے پیٹرہینڈس کامب کی 58 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ امپائرنے انہیں ایل بی ڈبلیودیا، لیکن انہوں نے ریویولیا۔ حالانکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی چہل کے پانچ وکٹ پورے ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان کوہلی نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کافیصلہ کیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم میں تین تبدیلی کی گئی ہے۔ محمدسراج کی جگہ وجے شنکرآئے ہیں، جوکہ آج اپنا ڈیبیوکررہے ہیں۔ اس کے علاوہ امباتی رائیڈوکی جگہ کیدارجادھواورکلدیپ یادو کی جگہ یجویندرچہل ٹیم میں آئے ہیں۔ کلدیپ کوآرام دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ فیصلہ کن میچ ہے کیونکہ جو آج کا میچ جیتے گا وہی سیریزپرقبضہ کرے گا۔ اس وقت دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابرہیں۔ اس سے قبل ٹیم اندیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئےٹسٹ سیریز پرقبضہ کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔