உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Australia: ہندوستان نے تیسرا ٹی20 میچ 6 وکٹ سے جیتا، سیریز پر بھی قبضہ

    ہندوستان نے تیسرا ٹی20 میچ 6 وکٹ سے جیتا، سیریز پر بھی قبضہ

    ہندوستان نے تیسرا ٹی20 میچ 6 وکٹ سے جیتا، سیریز پر بھی قبضہ

    India vs Australia 3 T20i: آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں سوریہ کمار یادو کا طوفان دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے محض 29 گیندوں پر اپنی نصف سنچری لگا دی۔ وہ بھی ایڈم زمپا کی گیند پر ہیلی کاپٹر شاٹ سے چھکا مارکر شاندار طریقے سے مکمل کی۔ وراٹ کوہلی نے بھی شاندار نصف سنچری لگائی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      حیدرآباد: ہندوستان نے تیسرے ٹی20 میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز پر قبضہ کرلیا۔ 187 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر جیت درج کرلی۔

      ہندوستان کے دونوں سلامی بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل جلدی آوٹ ہوگئے، لیکن اس کے بعد وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو کی جوڑی نے صرف اننگ کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رن بھی بنائے اور ٹیم کو جیت دلائی۔ سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگ نے ہندوستان کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا اور باقی کا کام وراٹ کوہلی نے کردیا۔ سوریہ کمار یادو 200 سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رن بنائے۔

      وراٹ کوہلی کی نصف سنچری

      وراٹ کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ وراٹ کوہلی نے اننگ کے 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایک رن لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر  کا 33ویں نصف سنچری مکمل کی۔

      سوریہ کمار یادو 69 رن بناکر آوٹ

      آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں سوریہ کمار یادو کا طوفان دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے محض 29 گیندوں پر اپنی نصف سنچری لگا دی۔ وہ بھی ایڈم زمپا کی گیند پر ہیلی کاپٹر شاٹ سے چھکا مارکر شاندار طریقے سے مکمل کی۔ سوریہ کمار یادو 69 رن بناکر پویلین لوٹے۔ وراٹ کوہلی نے بھی شاندار نصف سنچری لگائی۔ وہ لیگ آف پر چھکا مارنا چاہتے تھے، لیکن کپتان ایرون فنچ نے کیچ پکڑ لیا اور ان کی شاندار اننگ کا خاتمہ ہوگیا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: