உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسٹریلیائی کپتان نے کیا تھا پریشان، رشبھ پنت نے اس طرح سے لیا 'بدلہ'۔

    تیسرے ٹسٹ میچ میں رشبھ پنت اورٹم پین کے درمیان ہوئی بحث سے کرکٹ مداح لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    تیسرے ٹسٹ میچ میں رشبھ پنت اورٹم پین کے درمیان ہوئی بحث سے کرکٹ مداح لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    رشبھ پنت اورپین کے درمیان ہوئی نوک جھونک کرکٹ مداحوں کو زبردست پسند آرہی ہے۔

    • Share this:
      موجودہ ٹسٹ سیریز میں اسٹمپ مائیک پرکھلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ مداحوں کے درمیان موضوع بحث رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 'گڈ بوائے' کے طورپرمشہور ٹم پین ان تمام باتوں میں اپنا رول نبھاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ دوسرے ٹسٹ میں مرلی وجے سے وراٹ کوہلی کو انسان کے طورپرپسند کرنے والی بات کرنے کے بعد تیسرے ٹسٹ میں ٹم پین نے رشبھ پنت کو وکٹوں کے پیچھے سے کئی باتیں کہیں۔

      دوسری اننگ میں جب آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کے 44 رنوں پرپانچ وکٹ گرادیئے توآسٹریلیا کواس میچ میں امید کی کرن نظرآنے لگی اورپھرشروع ہوا وکٹوں کے پیچھے سے بات چیت کا سلسلہ۔ پین نے پنت کو کہا کہ اب ونڈے میں دھونی ان کی جگہ لینے والے ہیں، اس لئے بہترہے کہ وہ آسٹریلیا میں اپنی چھٹیاں منانے کی تیاری کرلیں۔

      ٹم پین نے رشبھ پنت کو بی بی ایل میں ہرکین ہوبارٹ کی طرف سے کھیلنے کا آفردیا۔ پین یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے پنت کو اپنے گھرپرڈنرکے لئے دعوت دینے کے ساتھ بیبسٹر (بچوں کا خیال رکھنے والا) کا جاب بھی آفرکیا۔

      پین نے کہا کہ "دھونی ونڈے ٹیم میں شامل ہونے والے ہیں توپنت کوہم ہریکین ٹیم میں جگہ دے سکتے ہیں۔ ہمیں ایک بلے بازچاہئے۔ یہ اچھا ہے، اس سے آسٹریلیا میں تمہاری چھٹیاں بڑھ جائیں گی اورتم خوبصورت ٹاون ہوبارٹ میں کچھ وقت گزارسکوگے۔ ہم تمہیں واٹرفرنٹ پرایک خوبصورت اپارٹمنٹ دے دیں گے۔ ساتھ ہی جب میں اپنی بیوی کو فلم کے لئے ایک رات کولے جاوں گا توتم میرے بچوں کا خیال رکھنا"۔

      بہرحال جب پین بلے بازی کے لئے اترے تورشبھ پنت انہیں زبردست جواب دینے کے لئے تیارتھے۔ آسٹریلیا ئی ٹیم 399 کا پیچھا کرتے ہوئے 135 رن پرپانچ وکٹ گنوا چکی تھی اورٹیم انڈیا نے میچ میں پوری طرح پکڑ مضبوط کرلی تھی۔ ایسے میں پنت نے سوچا کہ یہ صحیح وقت ہے جب وہ  پین کوان کے ہی اندازمیں جواب دیں۔ جیسے ہی پین بلے بازی کے لئے آئے پنت نے پین کوکریزپرآیا ہوا اسپیشل مہمان کہا۔

      انہوں نےانہیں وقتی کپتان بھی کہا۔ پنت نے کہا "آج ایک اسپیشل مہمان آیا ہے... کیا آپ نے کبھی وقتی کپتان کے بارے میں سنا ہے؟ دوستوں آپ کوانہیں آوٹ کرنے کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں بات کرنا آتا ہے، بس یہی انہیں آتا ہے، صرف بکواس باتیں"۔
      First published: