ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs AUS, 3rd Test: سڈنی ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون کا اعلان، نودیپ سینی کریں گے ڈیبیو

IND vs AUS, 3rd Test: روہت شرما بطور سلامی بلے باز شبھمن گل کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز مین گزشتہ دو میچوں میں خراب فارم سے جدوجہد کر رہے مینک اگروال کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
IND vs AUS, 3rd Test: سڈنی ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون کا اعلان، نودیپ سینی کریں گے ڈیبیو
سڈنی ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون کا اعلان، نودیپ سینی کریں گے ڈیبیو

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی (Border Gavaskar Trophy) کا تیسرا ٹسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 7 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ روہت شرما سڈنی ٹسٹ کے لئے ٹیم کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔ روہت شرما (Rohit Sharma) کا سڈنی ٹسٹ (SCG) میں پلیئنگ الیون میں شامل ہونا پہلے سے طے تھا۔ روہت شرما بطور سلامی بلے باز شبھمن گل کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں گزشتہ دو میچوں میں خراب فارم سے گزر رہے مینک اگروال کو ڈراپ کردیا گیا تھا۔


ہندوستانی ٹیم نے منگل کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں نیٹ سیشن میں پریکٹس کی، جہاں سبھی کی نگاہیں روہت شرما پر تھیں۔ وہ تیز گیند بازی اور اسپن دونوں کے خلاف کافی محتاط نظر آئے۔ پریس کانفرنس میں اجنکیا رہانے نے کہا کہ روہت شرما اوپننگ کریں گے۔




مینک اگروال گزشتہ 8 ٹسٹ اننگوں میں سے 7 میں بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہے، جس سے ٹیم انتظامیہ کو ان کی جگہ روہت شرما کو شامل کرنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔ وہیں، امیش یادو کے زخمی ہونے کے بعد نودیپ سینی کو پلیئنگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔ نودیپ سینی سڈنی کرکٹ گراونڈ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹسٹ ڈیبیو کریں گے۔ نودیپ سینی تیز رفتار سے گیند بازی کرنے کے ساتھ پرانی گیند سے ریورس سوئنگ حاصل کرنے کے بھی اہل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹسٹ میں ایسی ہیں ہندوستانی پلیئنگ الیون

روہت شرما (نائب کپتان)، شبھمن گل، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے (کپتان)، ہنوما وہاری، رشبھ پنت، رویندر جڈیجہ، روی چندر اشون، نودیپ سینی، محمد سراج، جسپریت بمراہ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 06, 2021 03:13 PM IST