احمدآباد ٹسٹ میں اب تک 4 دن کے کھیل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی ہوئی ہے۔ چار دن کے کھیل میں ہر دن ایک بلے باز کے بلے سے سنچری دیکھنے کو ملی ہے۔ میچ کے پانچویں دن اگر ایسا ہوا تو پھر ہندوستان کے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں پہنچنے کی امیدوں کو جھٹکا لگے گا۔ احمدآباد ٹسٹ کے آخری دن آج بے حد دلچسپ حالات کا امکان ہے۔ روہت شرما کے لیے ایک گیندباز بہترین ہتھیار کے طور پر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس میدان پر وہ چمتکاری گیندبازی کرچکے ہیں۔
احمدآباد ٹسٹ میچ پر پوری دنیا کی نظر بنی ہوئی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہورہے مقابلے میں آخری دن میچ کا نتیجہ آئے گا۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے 480 رن کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں ہندوستان نے پہلی اننگ میں 571 رن بنا کر 91 رن کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس میچ میں اب آخری دن کا کھیل باقی ہے اور ہندوستانی ٹیم کو جیت حاصل کرنے کے لیے زبردست مظاہرہ کرنا ہوگا۔ احمدآباد ٹسٹ کے پہلے چار دن بھلے بلے بازوں کا دبدبہ رہا ہے لیکن آخری دن میں پچ پر بلے بازی آسان نہیں ہوگی۔ احمدآباد میں اس سے پہلے دو ٹسٹ میچ کھیل چکے ہندوستانی اسپنر اکشر پٹیل نے 20 وکٹیں لی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف فروری 2021 میں ٹسٹ کی پہلی اننگ میں اکشر پٹیل نے 5 وکٹ جب کہ دوسری اننگ میں 6 وکٹ لیے تھے۔ مارچ میں ٹسٹ کے دوران پہلی اننگ میں 4 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹیں لی تھیں۔
روہت شرما کو احمدآباد ٹسٹ کے پانچویں دن گیندبازوں سےسخت گیندبازی کی امید ہوگی۔ آسٹریلیا کو اگر دیڑھ سیشن میں کم سے کم اسکور پر ٹیم انڈیا آل آوٹ کردیتی ہے تو میچ بن جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کے پاس اس وقت 88 رن کی سبقت ہے۔ اگر آسٹریلیائی ٹیم نے دوسری اننگ میں 100 رن کا بھی ہدف رکھا تو ٹیم انڈیا اسے ایک سیشن میں حاصل کر کے فائنل کا ٹکٹ پکا کرسکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔