ہوم » نیوز » اسپورٹس

Ind vs Aus 4th Test: بارش کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل ختم، ہندوستان کو جیت کے لئے 324 رنوں کی ضرورت

بارش کے سبب چوتھے دن ٹی بریک وقت سے پہلے کردیا گیا اور اس کے بعد تاخیر سے تیسرے سیشن کا کھیل شروع ہو پایا۔ بارش کی وجہ سے چوتھے پہلے کی ختم کرنا پڑا۔

  • Share this:
Ind vs Aus 4th Test: بارش کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل ختم، ہندوستان کو جیت کے لئے 324 رنوں کی ضرورت
بارش کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل ختم، ہندوستان کو جیت کے لئے 324 رنوں کی ضرورت

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان برسبین میں کھیلے جا رہا چوتھا ٹسٹ بارش سے متاثر رہا۔ چوتھے دن بھی بارش نے کھیل میں رخنہ اندازی کی۔ بارش کی وجہ سے چوتھے دن کے کھیل کو وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو 328 رنوں کا ہدف دیا۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے دوسری اننگ میں بغیر وکٹ گنوائے 4 رن بنا لئے۔ روہت شرما (04) اور شبھمن گل (00) کریز پر تھے۔ تیز گیند باز محمد سراج نے ٹسٹ کی اننگ میں پہلی بار 5 وکٹ لئے، جبکہ شاردل ٹھاکر نے 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 294 رن بنائے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے 369 رن کے جواب میں ہندوستان نے 336 رن بنائے تھے۔


ٹی بریک کے بعد بارش کے سبب کھیل شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے میزبان کی اننگ کو 294 رنوں پر سمیٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔ اس کے ساتھ ہی میزبان نے ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 328 رنوں کا ہدف رکھا۔ دوسری اننگ میں محمد سراج اور شاردل ٹھاکر نے کمال کی گیند بازی کی۔ محمد سراج اس ٹسٹ سیریز میں 5 وکٹ کے کلب میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے دوسری اننگ میں 73 رن دے کر 5 وکٹ لئے، جبکہ شاردل ٹھاکر نے 61 رن دے کر 4 کامیابی حاصل کی۔ ان کے علاوہ واشنگٹن سندر کو ایک وکٹ ملا۔ دوسری اننگ میں اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کے سب سے زیادہ 55 رن بنائے۔


گیند بازوں نے اننگ کو سمیٹنے میں نہیں لگایا زیادہ


ہندوستانی گیند بازوں نے ٹی بریک کے بعد تاخیر سے شروع ہوئے کھیل میں آسٹریلیا کی دوسری اننگ کو سمیٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔ ٹی بریک تک میزبان آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 243 رن بنا لئے تھے۔ اس وقت تک مچیل اسٹارک ایک اور پیٹ کمنس دو رن بناکر کھیل رہے تھے۔ بارش کے سبب ٹی بریک جلدی لیا گیا۔ تیسرے سیشن کے کھیل میں پیٹ کمنس نے کچھ اچھے شاٹ کھیلے۔ وہ 28 رن پر ناٹ آوٹ رہے۔ انہیں دوسرے اینڈ پر مضبوط ساتھ نہیں ملا۔ اسٹارک، لائن اور ہیزل ووڈ کے طور پر آسٹریلیا کے آخر تین وکٹ گرے۔

محمد سراج نے کرائی ہندوستان کی واپسی

اس سے پہلے تیز گیند باز محمد سراج نے ایک ہی میں دو وکٹ لے کر ہندوستان کی واپسی کرائی تھی۔ لنچ تک آسٹریلیا نے 149 رن ہی چار وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ہندوستان کے لئے محمد سراج نے 31 ویں اوور تیسری گیند پر مارنس لابوشین (22 گیند میں 25 رن) اور آخری گیند پر میتھیو ویڈ (0) کو آوٹ کیا۔ لابوشین نے دوسری سلپ میں روہت شرما کو اور ویڈ نے وکٹ کے پیچھے رشبھ پنت کو کیچ تھمایا۔ اس سے پہلے ڈیوڈ وارنر اور مارکس ہیرس نے پہلے وکٹ کے لئے 89 رن جوڑے۔ وارنر نے 75 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 45 رن بنائے، لیکن واشنگٹن سندر نے نہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ اس کے بعد ہیرس 82 گیندوں میں 38 رن بناکر شاردل ٹھاکر کے باونسر کا شکار ہوئے، جن کا کیچ رشبھ پنت نے لپکا۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 18, 2021 01:33 PM IST