ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد سراج نے پہلی ٹسٹ سیریز میں توڑا 551 وکٹ لینے والے گیند باز کا ریکارڈ، جسپریت بمراہ نے لگایا گلے

محمد سراج آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ محمد سراج نے موجودہ ٹسٹ سیریز میں 13 وکٹ حاصل کئے ہیں اور ان سے پہلے یہ ریکارڈ جواگل شری ناتھ کے نام تھا۔ شری ناتھ نے سال 92-1991 میں 10 وکٹ اپنے نام کئے تھے۔

  • Share this:
محمد سراج نے پہلی ٹسٹ سیریز میں توڑا 551 وکٹ لینے والے گیند باز کا ریکارڈ، جسپریت بمراہ نے لگایا گلے
کیرئیر کے تیسرے ہی ٹسٹ میں محمد سراج کا پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ

حیدرآباد: ہندوستان اور آسڑیلیا کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں حیدرآبادی تیزگیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj) نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے آج پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔یہ ان کے کرئیر کا تیسرا ہی ٹسٹ ہے جس میں انہوں نے پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے پہلے گابا اسٹیڈیم پر ای اے ایس پرسنا،بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیرخان نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ محمد سراج نے 551 انٹرنیشنل وکٹ لینے والے عظیم تیز گیند باز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ دراصل محمد سراج آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ محمد سراج نے موجودہ ٹسٹ سیریز میں 13 وکٹ حاصل کئے ہیں اور ان سے پہلے یہ ریکارڈ جواگل شری ناتھ کے نام تھا۔ شری ناتھ نے سال 92-1991 میں 10 وکٹ اپنے نام کئے تھے۔


محمد سراج کو ایک اور تیز گیند بازمحمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد آخری 12 کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی تھی۔ محمد سراج نے سمیع کی کمی پوری کی۔ اس میچ میں ہندوستان کے کلیدی گیند باز جسپریت بُمرا کی عدم موجودگی کے باوجود سراج پر بھاری ذمہ داری تھی اور انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا۔انہوں نے بُمرا کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ سراج نے میچ کے چوتھے دن 73رن دیتے ہوئے پانچ وکٹس لئے۔اس طرح محمد سراج بارڈر۔گواسکر سیریز میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔سراج نے تین میچس میں 13وکٹس لئے جو اشون سے ایک زیادہ ہے۔اشون پیٹھ میں انجری کی وجہ سے چوتھے ٹسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوسکے۔


 محمد سراج کو ایک اور تیز گیند بازمحمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد آخری 12 کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی تھی۔ محمد سراج نے سمیع کی کمی پوری کی۔

محمد سراج کو ایک اور تیز گیند بازمحمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد آخری 12 کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی تھی۔ محمد سراج نے سمیع کی کمی پوری کی۔


سراج نے برسبین ٹسٹ میں دوسری اننگز میں فاسٹ بولنگ میں بہترین مظاہرہ کیا اور میرنس لمبشے،میتھو واڈے،اسٹیو اسمتھ،مچل اسٹارس اور جوش ہیزل ووڈ کو پولین بھجوایا۔پانچ وکٹ لینے کے بعد جب وہ ڈریسنگ روم کی طرف میدان سے جارہے تھے تو اس وقت ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کو اسٹینڈنگ ایویشن دیا۔اس کا ویڈیو بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے۔اس13سکنڈ کی مختصر ویڈیو میں یہ بھی دکھایاگیا ہے کہ محمد سراج کو ان کے ساتھ بُمرا اس کارنامہ پرگلے لگارہے ہیں اور ان کے ساتھی اس کارنامہ پر مسرورہوکر تالیاں بجارہے ہیں۔



جسپریت بمراہ نے لگایا محمد سراج کو گلے

محمد سراج نے جوش ہیزل ووڈ کا وکٹ لے کر اپنے پانچ وکٹ پورے کئے۔ اس کے ساتھ ہی پورا گابا میدان اور ٹیم انڈیا کے سبھی کھلاڑی انہیں سلام کرنے لگے۔ محمد سراج نے میدان سے باہر جاتے ہوئے ٹیم اندیا کی قیادت کی اور باونڈری پار کرتے ہی انہیں تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے گلے لگا لیا۔ جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah) کا محمد سراج کو گلے لگانا بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ دونوں ہی گیند باز آسٹریلیا میں نسلی تبصرہ کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں محمد سراج ہی ٹیم انڈیا کے گیند بازی اٹیک کو لیڈ کر رہے تھے اور انہوں نے پانچ وکٹ لے کر خود کو ثابت بھی کیا۔ محمد سراج کے لئے آسٹریلیا دورہ قطعی آسان نہیں رہا۔ دورے کا پہلا میچ ہونے سے پہلے ہی انہوں نے اپنے والد کو کھو دیا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ٹیم کے ساتھ بنے رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد محمد سراج کو ٹسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، لیکن سڈنی میں ان پر نسلی تبصرہ ہوا۔ حالانکہ اس کے باوجود محمد سراج کا دھیان نہیں ہٹا اور انہوں نے برسبین میں دکھایا کہ بطور گیند باز ان کا قد کتنا اونچا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 18, 2021 03:57 PM IST