IND VS AUS: ایلن بارڈر نے ہندوستانی بلے باز چتیشور پجارا پر کی سخت تنقید، کہا- شاٹ کھیلنے سے ڈرتے ہیں
چتیشور پجارا (Cheteshwar Pujara) نے آسٹریلیا کے خلاف (India vs Australia 2020) سڈنی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹسٹ میچ میں 50 رن بنائے۔ چتیشور پجارا نے 176 گیندوں کا سامنا کیا۔ وہ 100 گیندوں تک ایک بھی چوکا نہیں لگا سکے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 11, 2021 12:29 AM IST

ایلن بارڈر نے بولا چتیشور پجارا پر حملہ، کہا- شاٹ کھیلنے سے ڈرتے ہیں
نئی دہلی: سابق آسٹریلیائی کپتان ایلن بارڈر (Allan Border) نے ہفتہ کو تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی بلے بازی پالیسی کی تنقید کی اور کہا کہ چتیشور پجارا (Cheteshwar Pujara) شاٹ کھیلنے میں ڈرے ہوئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ رن بنانے کے بجائے کریز پر ٹکے رہنے کے لئے کھیل رہے تھے۔ بارڈ نے ’فاکس اسپورٹس ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو’ سے کہا، ’وہ (چتیشور پجارا) شاٹ کھیلنے کے لئے بالکل ڈرا ہوا لگ رہا ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ وہ رن بنانے کے بجائے اپنا وکٹ بچائے رکھنے کے لئے کھیل رہا ہے’۔ انہوں نے کہا، ’اس سیریز میں اس کا زیادہ اثر نہیں رہا ہے، اس نے اپنے رن جٹانے میں اتنا لمبا وقت لیا، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کریز پر جم گیا ہے اور اس کا ہندوستانی بلے بازی پر اثر پڑا۔ وہ آسٹریلیائی گیند بازی پر حاوی ہوتے نہیں نظر آئے۔
ایلن بارڈر نے کہا، ’سہرا گیند بازوں کے سر باندھنا چاہئے جو کافی اچھی رہی اور آسٹریلیا نے انہیں کبھی بھی دباو سے باہر نہیں نکلنے دیا۔ آدھی جنگ تو یہی ہے، گیند بازوں کو وکٹ لینے میں کافی مشکل ہو رہی تھی، لیکن اگر اسکور بورڈ ہی نہیں بڑھ رہا تو آخر میں یہ آپ کا انعام ہی ہے’۔ سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی چتیشور پجارا کی بلے بازی کی تنقید کی اور کہا کہ ’انہیں اپنی اسکورنگ رفتار میں تھوڑی تیزی لانی چاہئے تھی کیونکہ مجھتے لگتا ہے کہ اس سے ان کے بلے باز ساتھیوں پر زیادہ ہی دباو پڑ رہا تھا’۔
چتیشور پجارا کی سست رفتار بلے بازی پر پوچھے گئے ایک سوال پر رکی پونٹنگ نے کہا، ’مجھے نہیں لگتا کہ یہ صحیح رویہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ چتیشور پجارا کو رن بنانے کی رفتار اور بڑھانی چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی وجہ سے دوسرے بلے بازوں پر زیادہ دباو بن رہا ہے’۔
I don't think it was the right approach, I think he needed to be a bit more proactive with his scoring rate because I felt it was putting too much pressure on his batting partners https://t.co/2OhmdATvke
— Ricky Ponting AO (@RickyPonting) January 9, 2021
چتیشور پجارا کی بلے بازی پر رکی پونٹنگ کو محمد کیف نے زبردست جواب دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’کیا ہندوستان کو تیزی سے بلے بازی کرنے کی ضرورت تھی یا اننگ ختم کرنے کی ضرورت تھی۔ پجارا 9 ماہ کے بعد کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ تھوڑا دل بڑا رکھئے۔ برائے مہربانی سست بلے بازی کی بات نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ یہ ٹسٹ میچ ہے، یہ کوئی ونڈے یا ٹی -20 میچ نہیں ہے، جس میں سلاگ اوورس میں تیز بلے بازی کی ضرورت ہو’۔ رکی پونٹنگ آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلس کے کوچ ہیں۔ محمد کیف بھی اسی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔
Will this Test go the distance? Did India need to score quickly and declare? Pujara came to Australia after 9 months of no cricket. Have a heart, please don't talk about slow rate, remember this is Test cricket not slog overs of a white ball contest
— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) January 9, 2021
آسٹریلیا کے ہی سابق کپتان ایلن بارڈر نے بھی چتیشور پجارا کی سست بلے بازی کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’وہ (پجارا) شاٹ کھیلنے کے لئے ڈرے ہوئے لگ رہے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہے؟ وہ رن جٹانے کے بجائے اپنا وکٹ بچائے رکھنے کے لئے کھیل رہے ہیں’۔ حالانکہ، آسٹریلیا کے ہی ٹام موڈی نے کہا چتیشور پجارا اپنا کھیل کھیل رہے ہیں۔ سست بلے بازی ان کا طریقہ ہے اور یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے کہ وہ اضافی احتیاط برت رہے ہیں’۔