IND vs AUS, Day 2: رہانے نے لگائی سنچری، دوسرے دن ٹیم انڈیا نے 5 وکٹ پر بنائے 277 رن
پہلے گیندباز اور پھر اجنکیا رہانے کی کپتانی اننگز کے دم پر ٹیم انڈیا دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا پر دباو بنانے میں کامیاب رہی۔ دوسرے دن اجنکیا رہانے نے شاندار سنچری لگا کر ٹیم انڈیا کو مضبوط حالت میں پہنچا دیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 27, 2020 02:34 PM IST

رہانے نے لگائی سنچری: فوٹو کریڈٹ اے پی
نئی دہلی۔ پہلے گیندباز اور پھر اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) کی کپتانی اننگز کے دم پر ٹیم انڈیا دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا پر دباو بنانے میں کامیاب رہی۔ دوسرے دن اجنکیا رہانے نے شاندار سنچری لگا کر ٹیم انڈیا کو مضبوط حالت میں پہنچا دیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 277 رن بنا لئے ہیں اور اسی کے ساتھ میزبان پر 82 رن کی سبقت بھی حاصل کر لی ہے۔ رہانے 104 اور رویندر جڈیجہ 40 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
India vs Australia 2nd Test match Day 2: Indian team captain Ajinkya Rahane scores his 12th century in Tests.
India at 268/5 in 87.4 overs.
(Pic Courtesy: BCCI)#AUSvIND https://t.co/afw1GeB53O pic.twitter.com/u0Ir9BLl8n
— ANI (@ANI) December 27, 2020
اس سے پہلے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہندستانی گیند بازوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان آسٹریلیا کو 195 رن پر ہی روک دیا تھا۔ ٹیم انڈیا نے ایک وکٹ پر 36 رن سے آگے کھیلتے ہوئے دوسرے دن کی شروعات کی۔ شبھمن گل اور چتیشور پجارا نے اسکور 50 رن کے پار پہنچایا۔ حالانکہ گل اور پجارا کے پویلین لوٹنے کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی تھی، مگر رہانے (Ajinkya Rahane) کپتان کا رول نبھاتے ہوئے کریز پر جمے رہے اور سنچری لگا دی۔
India vs Australia 2nd Test match, Day 2: Play suspended with Team India on 277/5 at stumps. India lead by 82 runs. https://t.co/aAg5uFeqCs
— ANI (@ANI) December 27, 2020
اجنکیا رہانے نے لگائی 12 ویں سنچری
اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) نے دوسرے دن سنچری لگا دی۔ یہ ان کی 12 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ رہانے نے 195 گیندوں پر سنچری لگائی۔ اس میں انہوں نے 11 چوکے لگائے۔ وہ میلبرن میں سنچری لگانے والے دوسرے ہندستانی کپتان بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے 1999 میں سچن تیندولکر نے بطور کپتان اس میدان پر سنچری لگائی تھی۔ یہی نہیں وہ پاکستان کے محمد یوسف (111) کے بعد میلبرن میں سنچری لگانے والے پہلے مہمان کپتان بن گئے ہیں۔ یوسف نے 2004 میں سنچری لگائی تھی۔