ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہاردک پانڈیا نےدکھایا بڑا دل، نٹراجن کو سونپ دیا اپنا ’مین آف دی سیریز‘ ایوارڈ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور منگل کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے مین آف دی سیریز ہاردک پانڈیا نے یہ ایوارڈ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن کو سونپ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کے لئے پانڈیا کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

  • Share this:
ہاردک پانڈیا نےدکھایا بڑا دل، نٹراجن کو سونپ دیا اپنا ’مین آف دی سیریز‘ ایوارڈ
ہاردک پانڈیا نے’مین آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ نٹراجن کوسونپ دیا

سڈنی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور منگل کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے مین آف دی سیریز ہاردک پانڈیا نے یہ ایوارڈ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن کو سونپ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کے لئے پانڈیا کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنی شاندار فیلڈنگ کی بدولت ٹیم انڈیا کو سیریز 2-1 سے جتانے میں اہم کردار ادا کیا ، اس کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی میچوں میں 78 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کیا۔

پانڈیا نے میچ کے بعد اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے نٹراجن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ’’نٹراجن اس سیریز میں آپ کی کارکردگی بہترین رہی۔ مشکل حالات میں ہندوستان کے لئے بہترین کھیل پیش کرنا آپ کی صلاحیتوں اور محنت بہت کچھ ظاہر کرتا ہے۔ نٹراجن بھائی ، میری طرف سے آپ مین آف دی سیریز کے حقدار ہیں۔ ٹیم انڈیا کو فتح پر مبارکباد‘‘۔



ہاردک پانڈیا کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس پوسٹ کو صرف تین گھنٹوں میں 91 ہزار لائیکس اور 12.8 ہزارری ٹوئٹ ملے۔ نٹراجن نے آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں اپنے کرکٹ کریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے تین ٹی 20 میچوں میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ دونوں ٹیموں کے کسی بھی بالر کی طرف سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ سیریز میں انکا اکانومی ریٹ 6.91 تھی۔

 
मैन ऑफ द सीरीज बनने के बाद पंड्या ने कहा, 'मैं काफी खुश हूं. मगर यह किसी एक व्‍यक्ति की नहीं, बल्कि पूरी टीम की कोशिश थी. दूसरा वनडे हारने के बाद हमने आने वाले चार टेस्‍ट मैचों की सीरीज के बारे में सोचा और हमने तीन जीत हासिल कीं. इससे काफी खुश हूं.'

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 08, 2020 11:58 PM IST