IND VS AUS: محمد کیف کا بڑا انکشاف- ہاردک پانڈیا کو ملا کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ، پھر اٹھایا بڑا قدم
ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کمر میں چوٹ کے سبب ایک سال تک کرکٹ کے میدان سے دور رہے، سڈنی ونڈے کے دوران کمنٹری کر رہے محمد کیف (Mohammad Kaif) نے انکشاف کیا کہ ٹیم انڈیا کے آل راونڈر کو کرکٹ چھوڑنے کے لئے کہہ دیا گیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 29, 2020 03:38 PM IST

محمد کیف کا بڑا انکشاف- ہاردک پانڈیا کو ملا کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ، پھر اٹھایا بڑا قدم
نئی دہلی: ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) نے ٹیم انڈیا میں بطور آل راونڈر جگہ بنائی تھی، لیکن اب وہ ایک بلے باز کے طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ سڈنی ونڈے میں ہاردک پانڈیا کو جب پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تو کئی کرکٹر ایکسپرٹس نے ان کے سلیکشن پر سوال کئے۔ دراصل ٹیم انڈیا 5 گیند بازوں کے ساتھ میدان پر اتری اور ہاردک پانڈیا کو بطور بلے باز ٹیم میں جگہ دی گئی۔ واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کمردرد کے سبب گیند بازی نہیں کر رہے ہیں۔ پورے آئی پی ایل میں بھی وہ بطور بلے باز ممبئی انڈینس کا حصہ تھے اور ٹیم انڈیا نے بھی انہیں اسی کردار میں اتارا۔ ہاردک پانڈیا جب میدان پر اترے تو محمد کیف نے ان کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔ محمد کیف نے کمنٹری کے دوران بتایا کہ ہاردک پانڈیا کو کرکٹ تک چھوڑنے کے لئے کہہ دیا گیا تھا۔
محمد کیف کا بڑا انکشاف
محمد کیف (Mohammad Kaif) نے سونی نیٹ ورک پر ہندی کمنٹری کے دوران کہا کہ ہاردک پانڈیا کو مداح اگلے کچھ سالوں تک گیند بازی کرتے ہوئے نہیں دیکھ پائیں گے۔ محمد کیف بولے کہ ان کی کمر کی چوٹ اتنی سنگین تھی کہ فیزیو نے انہیں کرکٹ تک چھوڑنے کا مشورہ دے دیا تھا۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا نے اس سے انکار کردیا اور انہوں نے اپنی فٹنس پر کام کیا۔ محمد کیف (Mohammad Kaif) نے کہا کہ ہاردک پانڈیا اب بطور بلے باز کھیلنا چاہتے ہیں اور ٹیم انڈیا بھی ان پر بھروسہ جتا رہی ہے۔
