உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    11 ماہ میں صرف ایک بار ہوا آوٹ، کینسر کو ہرانے والا بلے باز آج ہے ٹی20 کا سب سے بڑا فنیشر!

    آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ اس سال ٹی20 میں صرف ایک بار آوٹ ہوئے ہیں۔ (Matthew Wade Instagram)

    آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ اس سال ٹی20 میں صرف ایک بار آوٹ ہوئے ہیں۔ (Matthew Wade Instagram)

    IND vs AUS 3rd T20: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ آج اتوار کے روز کھیلا جا رہا ہے۔ اس سیریز میں آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی پوری ٹیم انڈیا پر بھاری پڑا۔ گزشتہ ایک سال میں یہ کھلاڑی ٹی20 کا سب سے میچ فنیشر بن کر ابھرا ہے۔ گزشتہ سال  ٹی20 عالمی کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے ہی یہ بلے باز ٹی20 میں صرف ایک بار آوٹ ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی20 کرکٹ میں پہلی گیند سے ہی بلے باز کے پاس کھل کر کھیلنے کا لائسنس ہوتا ہے۔ اس فارمیٹ میں بلے باز نے کتنے رن بنائے، اس سے زیادہ اہم یہ ہوتا ہے کہ رن کتنی گیندوں پر آئے۔ گزشتہ ایک سال میں ایک بلے باز ان دونوں پیمانوں پر کھرا اترا ہے۔ وہ پہلی ہی گیند سے گیند بازوں میں خوف بھر رہا ہے اور اس کا اسٹرائیک ریٹ بھی غضب کا ہے۔ اس بلے باز کی ایک اور خوبی، جس نے گزشتہ ایک سال میں اسے ٹی20 کا سب سے بڑا فنیشر بھی بنا دیا ہے۔ بلے باز کی اس خوبی پر سے پردہ اٹھائیں، اس سے پہلے اس کا نام آپ کو بتا دیتے ہیں۔ یہ بلے ہیں، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ۔
      گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ سے ویڈ کا جو بلا چلنا شروع ہوا، وہ اب تک جاری ہے۔ ہندوستان کے خلاف پہلے دونوں ٹی20 میں ویڈ ہی آسٹریلیا کے سب سے بڑے کھلاڑی بن کر ابھرے۔ دونوں ہی مقابلوں میں ویڈ نے 215 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے اور دونوں بار ناٹ آوٹ رہے۔ یہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے، جس نے مخالف ٹیموں کی نیند حرام کر رکھی ہے۔ میتھیو ویڈ ایک بار کریز پر جم جاتے ہیں تو پھر انہیں آوٹ کرنا کسی بھی ٹیم کے لئے آسان نہیں رہتا۔ وہ تیزی سے رن بنانے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے لورآرڈر میں آکر میچ ختم بھی کر رہے ہیں۔



      اس کا ثبوت ہے میتھیو ویڈ کا ریکارڈ۔ وہ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف ٹی20 عالمی کپ سیمی فائنل کے بعد سے صرف ایک بار ٹی20 میں آوٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ناٹ آوٹ 41 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ان کی بدولت ہی آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی اور پھر نیوزی لینڈ کو ہرا کر خطاب جیتا تھا۔

      میتھیو ویڈ اس سال ٹی20 میں ایک بار آوٹ ہوئے

      اس کے بعد سے ہی اس وکٹ کیپر بلے باز نے ٹی20 میں 7 اننگ کھیلی ہے۔ اس میں سے صرف ایک میں آوٹ ہوئے ہیں۔ باقی 6 میں وہ ناٹ آوٹ رہے ہیں۔ ان 7 اننگوں میں میتھیو ویڈ نے 187 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 170 سے اوپر کا رہا ہے اور آسٹریلیا نے اس میں سے نصف میچ جیتے بھی ہیں۔ میتھیو ویڈ اتوار کو ایک بار پھر ٹیم انڈیا کے خلاف حیدرآباد میں تیسرے ٹی20 میں کھیلنے اترین گے۔ ایسے میں آسٹریلیا سے ویڈ کو گزشتہ دو مقابلے جیسے کارکردگی کی امید ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: