IND vs AUS: والد کے انتقال کے بعد محمد سراج نے کہا- کپتان وراٹ کوہلی نے دی خواب پورا کرنے کی ہمت
محمد سراج (Mohammed Siraj) اس وقت ٹیم انڈیا کے ساتھ آسٹریلیا دورے پر ہیں اور گزشتہ دنوں ہی ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ مگر انہوں نے گھر نہ لوٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 24, 2020 01:33 AM IST

والد کے انتقال کے بعد محمد سراج نے کہا- کپتان وراٹ کوہلی نے دی خواب پورا کرنے کی ہمت
نئی دہلی: گزشتہ دنوں ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj) کے والد نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ جمعہ کو ان کے والد محمد غوث نے آخری سانس لی تھی۔ وہ گزشتہ کچھ وقت سے پھپھڑوں کی بیماری سے جدوجہد کر رہے تھے۔ حالانکہ والد کے انتقال کے باوجود محمد سراج ہندوستان نہیں لوٹے اور والد کا خواب پورا کرنے کے لئے وہ ٹیم انڈیا کے ساتھ ابھی آسٹریلیا میں ہی ہیں۔
بی سی سی آئی نے پیر کو محمد سراج کا ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں محمد سراج کا کہنا ہے کہ اب والد کا ہاتھ تو ان کے سرپر نہیں رہا، مگر اب وہ والد کے خواب کو پورا کریں گے۔ محمد سراج نے کہا کہ والد کا جانا میرے لئے سب سے بڑا نقصان ہے، مگر اب اس کے بعد میرا مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ میں ان کا خواب پورا کرسکوں۔
Want to fulfill my father's dream: Siraj
The fast bowler speaks about overcoming personal loss and why he decided to continue performing national duties in Australia. Interview by @Moulinparikh
Full interview 👉https://t.co/xv8ohMYneK #AUSvIND pic.twitter.com/UAOVgivbx1
— BCCI (@BCCI) November 23, 2020
محمدسراج نے کہا کہ ٹیم انڈیا فیملی کی طرح ہے۔ انہوں نے مجھے کسی طرح کی بھی تکلیف نہیں ہونے دی۔ وراٹ بھائی نے بھی کہا تھا میاں ٹینشن مت لو، مضبوط رہو۔ یہ آپ کے والد کا بھی خواب تھا تب اب آپ وہی کرو۔ اس حالات میں اگر آپ مضبوط رہے تو یہ آپ کے لئے بہت ہی اچھا رہے گا۔ کوہلی کی یہ بات بہت مثبت رہی۔
محمد سراج نے کہا کہ انہوں نے اپنی ماں سے بھی بات کی تھی۔ ان کی ماں نے بھی کہا تھا کہ ہر کسی کو ایک نہ ایک دن جانا ہے۔ اس لئے وہاں پر رہ کر اپنے والد کا خواب پورا کرو۔ واضح رہے کہ محمد سراج کے والد ایک آٹو ڈرائیور تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹے کو کرکٹر بنانے کے لئے پوری طاقت جھونک دی اور انہیں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی۔ آج محمد سراج ٹیم انڈیا کا حصہ ہیں۔