உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما کی کپتانی اننگ کی بدولت ہندوستان نے سیریز میں برابری کرلی

    روہت شرما کی کپتانی اننگ کی بدولت ہندوستان نے سیریز میں برابری کرلی

    روہت شرما کی کپتانی اننگ کی بدولت ہندوستان نے سیریز میں برابری کرلی

    ہندوستان نے ناگپور میں کھیلے گئے تین ٹی20 کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ آسٹریلیا نے موہالی میں ہوا پہلا ٹی20 میچ 4 وکٹ سے جیتا تھا۔ ہندوستان کی جیت کے ہیرو کپتان روہت شرما رہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان نے ناگپور میں کھیلے گئے تین ٹی20 کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ آسٹریلیا نے موہالی میں ہوا پہلا ٹی20 میچ 4 وکٹ سے جیتا تھا۔ ہندوستان کی جیت کے ہیرو کپتان روہت شرما رہے۔ انہوں نے 20 گیندوں میں 46 رن بنائے۔ بارش کے سبب ناگپور ٹی20 میچ ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اسی وجہ سے اوور میں بھی کٹوتی کرنی پڑی اور 20 اوور کے بجائے میچ 8-8 اوور کا ہوا۔

      ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کی۔ آسٹریلیا نے 31 رنوں کے اندر ہی تین وکٹ گنوا دیئے تھے، لیکن کپتان ایرون فنچ (31) اور آخری کے اووروں میں میتھیو ویڈ نے 20 گیندوں میں ناٹ آوٹ 43 رنوں کی اننگ کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 90 رنوں کے اسکور تک پہنچا دیا۔ ہندوستان نے 91 رنوں کے ہدف کو حاصل کرلیا۔

      ہندوستان کی جیت کے ہیرو کپتان روہت شرما رہے۔ انہوں نے 20 گیندوں میں 46 رن بنائے۔
      ہندوستان کی جیت کے ہیرو کپتان روہت شرما رہے۔ انہوں نے 20 گیندوں میں 46 رن بنائے۔


      روہت شرما اور کے ایل راہل نے ہندوستان کو اچھی شروعات دلائی۔ ان دونوں نے پاور پلے میں دو اوور میں ہی 30 رن بنا ڈالے۔ روہت شرما نے جوش ہیزل ووڈ کے پہلے اوور میں دو چھکے اور کے ایل راہل نے ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد دوسرے اور تیسرے اوور میں بھی روہت شرما نے ایک ایک چھکا لگایا۔ حالانکہ کے ایل راہل تیزی سے رن بنانے کے چکر میں تیسرے اوور میں آوٹ ہوگئے۔ انہیں ایڈم زمپا نے اپنا شکار بنایا۔ کے ایل راہل 6 گیندوں پر 10 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ روہت شرما نے پہلے تین اوور میں ہی چار چھکے لگائے۔



      کے ایل راہل کے آوٹ ہونے کے بعد بلے بازی کے لئے وراٹ کوہلی آئے۔ انہوں نے آتے ہی کچھ زبردست شاٹس کھیلے۔ لیکن، پھر تیزی سے رن بنانے کے چکر میں وہ بھی ہندوستانی اننگ کے پانچویں اوور میں ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی 6 گیندوں میں 11 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ہندوستان کو تیسرا جھٹکا اگلی گیند پر لگا۔ ایڈم زمپا کی گیند پر سوئٹ کھیلنے کے چکر میں سوریہ کمار یادو ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ وہ کھاتہ نہیں کھول پائے۔ حالانکہ روہت شرما ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور ہندوستان کو جیت دلا دی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: