ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs AUS: برسبین ٹسٹ پر آئی بڑی خبر، ٹیم انڈیا کو نہیں کیا جائے گا ہوٹل کے کمرے میں قید

دراصل ٹیم انڈیا (Team India) برسبین میں چوتھا ٹسٹ اس لئے نہیں کھیلنا چاہتی، کیونکہ وہاں جاکر انہیں ہوٹل میں قید ہونا پڑے گا۔

  • Share this:
IND vs AUS: برسبین ٹسٹ پر آئی بڑی خبر، ٹیم انڈیا کو نہیں کیا جائے گا ہوٹل کے کمرے میں قید
برسیبین ٹسٹ پر آئی بڑی خبر، ٹیم انڈیا کو نہیں کیا جائے گا ہوٹل کے کمرے میں قید

نئی دہلی: ہندوستان اور میزبان آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان سڈنی میں 7 جنوری سے تیسرا ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ مگر اس وقت 15 جنوری سے برسبین میں ہونے والے چوتھے ٹسٹ کو لے کر بحث چل رہی ہے۔ دراصل ٹیم انڈیا کوئنس لینڈ میں کوارنٹائن کے سخت ضوابط کے سبب برسبین نہیں جانا چاہتی اور چوتھا میچ بھی سڈنی میں ہی کھیلنا چاہتی ہے۔ ایسے میں چوتھے ٹسٹ پر خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ اس درمیان گابا میں چوتھے ٹسٹ کو بچانے کے لئے خبر آرہی ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمرے میں قید نہین کیا جائے گا۔


ہیرالڈ سن کی خبر کے مطابق، کوئنس لینڈ کی چیف ہیلتھ آفیسر جینیٹ ینگ نے ایک پرپوزل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمرے میں قید نہیں کیا جائے گا، کیونکہ وہ ایک دوسرے سے ملنے کے لئے آزاد ہیں۔ اس سے گابا میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹسٹ کو بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر اس پر قریب سے کم کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ گابا میں چوتھا ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔


مہینے بھر ببل میں گزار چکی ہے ٹیم انڈیا


کرک بز سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے ایک ذرائع نے کہا تھا کہ وہ برسبین اس لئے نہیں جانا چاہتے، کیونکہ آسٹریلیا پہنچنے سے پہلے ٹیم دبئی میں 14 دنوں تک کوارنٹائن تھی اور یہاں پہنچنے کے بعد پھر 14 دن کوارنٹائن رہی۔ اس کا مطلب ہندوستانی کھلاڑی تقریباً مہینے بھیر مشکل ببل میں رہے۔ اب دورے کے اختتام کے وقت وہ پھر سے کوارنٹائن نہیں ہونا چاہتے۔ ذرائع نے کہا کہ ہم برسبین نہیں جانا چاہتے، اس کا مطلب پھر سے ہوٹل میں پھنسنا ہے، سوائے میدان جانے کے۔ ٹیم انڈیا تیسرے ٹسٹ کے لئے پیر کو سڈنی کے لئے اڑان بھرے گی۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 03, 2021 11:52 PM IST