ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS AUS: رشبھ پنت بولے۔ ٹیم انڈیا مجھے میچ ونر سمجھتی ہے، برسبین میں ثابت کیا

رشبھ پنت نے مین آف دی میچ جیتنے کے بعد اس جیت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ بتایا۔ پنت نے کہا ' یہ میری زندگی کے سب سے بڑے لمحوں میں سے ایک ہے۔ میری ٹیم نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جب مجھے پہلے ٹیسٹ میچ میں جگہ نہیں ملی تو میں نے کافی محنت کی'۔

  • Share this:
IND VS AUS: رشبھ پنت بولے۔ ٹیم انڈیا مجھے میچ ونر سمجھتی ہے، برسبین میں ثابت کیا
رشبھ پنت بولے۔ ٹیم انڈیا مجھے میچ ونر سمجھتی ہے، برسبین میں ثابت کیا

نئی دہلی۔ ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر رشبھ پنت (Rishabh Pant) نے برسبین میں تاریخ رقم کر دی۔ بائیں ہاتھ کے بلےباز نے چوتھے ٹیسٹ کے آخری دن ناٹ آوٹ 89 رن بنا کر ہندستان کو گابا میں جیت دلا دی۔ اسی کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے بارڈر۔ گواسکر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ رشبھ پنت نے اپنے ہی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے گابا کی مشکل پچ پر آسٹریلیائی گیندبازوں کا جم کر سامنا کیا۔ پنت وکٹ پر ڈٹے رہے اور 138 گیندوں میں 89 رن بنائے۔ پنت نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور اس مقابلے میں وہ مین آف دی میچ بھی منتخب کئے گئے۔


رشبھ پنت نے مین آف دی میچ جیتنے کے بعد اس جیت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ بتایا۔ پنت نے کہا ' یہ میری زندگی کے سب سے بڑے لمحوں میں سے ایک ہے۔ میری ٹیم نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جب مجھے پہلے ٹیسٹ میچ میں جگہ نہیں ملی تو میں نے کافی محنت کی'۔


ٹیم انڈیا کرتی ہے مجھ پر بھروسہ: رشبھ پنت


رشبھ پنت نے بتایا کہ ٹیم انڈیا ان پر بہت زیادہ بھروسہ کرتی ہے اور انہیں میچ ونر کہا جاتا ہے۔ پنت بولے ' ٹیم انتظامیہ مجھے میچ ونر سمجھتی ہے اور میں بس جیت کے لئے سوچتا ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ آج میں یہ کر پایا'۔ برسبین کی مشکل پچ پر رشبھ پنت بولے ' پانچویں دن پچ پر گیند تھوڑا گھوم رہی تھی۔ میں نے پچ پر سنبھل کر بلے بازی کی اور میں بیحد خوش ہوں'۔

بتا دیں برسبین میں جیت کے بعد رشبھ پنت بیحد خوش نظر آئے۔ انہوں نے پوری ٹیم کے ساتھ میدان کا چکر لگایا اور اس وقت پنت کے ہاتھوں میں ترنگا تھا۔ اکثر پنت کی وکٹ کیپنگ پر سوال کھڑے کئے جاتے ہیں اور اس سیریز میں بھی ان سے غلطیاں ہوئیں۔ حالانکہ، اس کے باوجود ٹیم انڈیا نے ان پر بھروسہ جتایا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 19, 2021 04:17 PM IST