ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: روہت شرما اور ایشانت شرما پہلے دو ٹسٹ سے باہر

آئی پی ایل (IPL 2020) کے اس سیزن کے دوران روہت شرما (Rohit Sharma) اور ایشانت شرما (Ishant Sharma) دونوں زخمی ہوئے تھے اور این سی اے میں باز آباد کاری عمل سے گزر رہے ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: روہت شرما اور ایشانت شرما پہلے دو ٹسٹ سے باہر
بڑی خبر: روہت شرما اور ایشانت شرما پہلے دو ٹسٹ سے باہر

نئی دہلی: سلامی بلے باز روہت شرما اور تیزگیندباز ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹسٹوں میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔ روہت ہیمسٹرنگ چوٹ سے اور ایشانت عضلات میں کھینچاؤ کی پریشان سے نجات حاصل کررہے ہیں۔ دونوں کو یہ چوٹ یو اے ای میں آئی پی ایل کے دوران لگی تھی۔ ایشانت شرما تو آئی پی ایل بیچ میں چھوڑ کر ملک واپس آگئے تھے جبکہ روہت شرما اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کو پانچویں مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بناکر ملک لوٹے ہیں۔ دونوں بنگلور واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبلی ٹیشن سے گزر رہے تھے۔

ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر دونوں کھلاڑیوں کو 17 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز میں حصہ لینا ہے تو انہیں 26 نومبر تک آسٹریلیا پہنچنا ہوگا۔ شاستری کے اس بیان کے چند روز بعد ہی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ روہت شرما اور ایشانت شرما پہلے دو ٹسٹوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا باقی دو ٹسٹوں میں حصہ لینا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی فوری کارروائی پر منحصر ہوگا۔


تیزگیندباز ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹسٹوں میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔
تیزگیندباز ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹسٹوں میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔


دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہی سفر کرسکتے ہیں روہت شرما

وہیں آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے جدوجہد کرنے والے روہت شرما کو پوری طرح سے فٹنس حاصل کرنے میں تھوڑا اور وقت لگے گا۔ انہیں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہی سفر کی منظوری مل سکتی ہے اور انہیں دو ہفتے کی باز آبادکاری کی ضرورت ہوگی، جس کے بعد حتمی تشخیص کی جائے گی۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار کے مطابق، روہت شرما کے پاس ٹسٹ سیریز کے شامل ہونے کا بہترین موقع تھا۔ اگر وہ باقی ٹیم اراکین کے ساتھ ابو ظہبی سے سیدھے آسٹریلیا کے لئے اڑان بھر لیتے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 24, 2020 04:14 PM IST