IND VS AUS: روہت شرما بنے ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان، بی سی سی آئی نے دیا نئے سال پر تحفہ
بی سی سی آئی نے سڈنی ٹسٹ سے پہلے بڑا اعلان کرتے ہوئے روہت شرما (Rohit Sharma Vice-Captain) کو نائب کپتان بنایا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 01, 2021 09:04 PM IST

روہت شرما بنے ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان، بی سی سی آئی نے دیا نئے سال پر تحفہ
نئی دہلی: ہندوستانی کے طوفانی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) کو نئے سال کے پہلے دن ہی بڑی خوشخبری ملی ہے۔ روہت شرما کو بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ روہت شرما چوٹ کی وجہ سے ایڈیلیڈ اور میلبورن ٹسٹ میں نہیں کھیلے تھے۔ دوسرا ٹسٹ ختم ہونے کے بعد وہ کوارنٹائن مدت ختم کرکے ٹیم انڈیا سے جڑے۔ ایسے سوال کھڑے کئے جا رہے تھے کہ کیا روہت شرما کو سڈنی ٹسٹ میں موقع ملے گا؟ لیکن اب بی سی سی آئی نے انہیں نائب کپتان بناکر ان سبھی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔ وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں اجنکیا رہانے ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں اور اب روہت شرما ان کے تعاون کے لئے نائب کپتان بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی نائب کپتان چتیشور پجارا سنبھال رہے تھے۔
بی سی سی آئی نے آخری دو ٹسٹ کے لئے ٹیم جاری کی
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آخری دو ٹسٹ میچوں کے لئے ٹیم میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ زخمی امیش یادو کی جگہ ٹی نٹراجن کو ٹسٹ ٹیم میں موقع ملا ہے۔ وہیں محمد شمی کی جگہ شاردل ٹھاکر کو ٹیم میں جوڑا گیا ہے۔ ہندوستان کی آخری دو ٹسٹ میچوں کے لئے ٹیم انڈیا۔ اجنکیا رہانے (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، مینک اگروال، پرتھوی شا، کے ایل راہل، چتیشور پجارا، ہنوما وہاری، شبھمن گل، ردھمان ساہا، رشبھ پنت، جسپریت بمراہ، نودیپ سینی، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، آر اشون، محمد سراج، شاردل ٹھاکر اور ٹی نٹراجن۔
روہت شرما کی انٹری مطلب مینک اگروال - ہنوما وہاری پر خطرہ