ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستانی ٹیم محض 244 رنوں پر سمٹ گئی، آسٹریلیا نے تیسرے ٹسٹ پر شکنجہ

India vs Australia, 3rd Test: تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں دو وکٹ کے نقصان پر 103 رن بنا لئے ہیں۔ اس طرح سے ہندوستانی ٹیم پر آسٹریلیا نے شکنجہ کس لیا ہے۔

  • Share this:
ہندوستانی ٹیم محض 244 رنوں پر سمٹ گئی، آسٹریلیا نے تیسرے ٹسٹ پر شکنجہ
ہندوستان 244 رنوں پر سمٹ گیا، آسٹریلیائی نے کسا شکنجہ

سڈنی: ہندوستان ٹیم اپنے بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں 244 رنوں پر سمٹ کر سخت بحران سے دوچار ہوگئی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم کو پہلی اننگز میں 94 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی اور دوسری اننگز میں اسٹمپ تک دو وکٹ پر 103 رن بنا کر اپنی مجموعی برتری 197پہنچا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے تھے جبکہ ہندوستان نے آج صبح دو وکٹوں پر 96 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا لیکن پوری ٹیم 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ چیتشور پجارا نے 50 رنز کی جدوجہد بھری اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی اننگز کو زیادہ آگے نہیں لے جاسکے۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے کپتان اجنکیا رہانے اس بار 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے جدوجہد کرتے ہوئے 36 رنز بنائے تھے لیکن ان کے ہاتھ میں چوٹ لگنے کے بعد ان کی توجہ ختم ہوگئی اور وہ آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پجارا اور پنت دونوں نےگزشتہ آسٹریلیائی دورہ 2018-19 میں سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سنچریاں بنائیں ، لیکن اس بار ہندوستانی بلے بازوں میں سے کوئی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ ہندوستان کی نو وکٹیں 214 رنز پر گر گئیں ، لیکن آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ 28 رنز بنائے اور ہندوستان کو 244 رنز تک پہنچایا۔ ہندوستان نے ہفتے کو دووکٹ پر 96 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا جس کے بعد ان کی اننگز 244 رنزپر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی جانب سے نوجوان اوپنر شبھمن گل نے 101 گیندوں کا سامنا کیا اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 176 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔


آسٹریلیائی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ (131) اور مارنس لیبس چین (91) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے 338 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستان اپنی پہلی اننگز میں 100.4 اوورز میں 244 رنز ہی بناسکا ، جس کے بعد آسٹریلیا کو اس میچ میں 94 رنز کی نمایاں برتری حاصل ہوگئی۔ اگرچہ ہندوستان لنچ سے پہلے اچھی پوزیشن میں تھا لیکن لنچ کے بعد ہندوستانی اننگز بری طرح لڑکھڑا گئی اور ٹیم آخری چھ وکٹ صرف 64 رنز پر گنوا بیٹھی۔ ہندوستانی کپتان اجنکیا رہانے نے 70 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے اور وہ پیٹ کمنس کا شکار ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہنوما وہاری نے صرف چار ، وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 36، رویندر جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ 28، روی چندرن اشون 10، نویدیپ سینی نے تین، جسپریت بمراہ صفر اور محمد سراج نے 6 رنز بنائے۔


آسٹریلیا کے خلاف اس ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کے لوکیش راہل ، فاسٹ بولر امیش یادو ، محمد شامی پہلے ہی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور پہلی اننگز میں وکٹ کیپر پنت کو بھی بیٹنگ کے دوران ایک گیند ہاتھ پر لگی جس کی وجہ سے ان کی جگہ ردھیمن ساہا کو میدان میں آنا پڑ۔وہیں جڈیجہ کو بھی انگوٹھے پر باؤنسر لگ گئی جس کی وجہ سے وہ بھی بالنگ نہیں کرسکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کمنس نے عمدہ بولنگ کی ، انہوں نے 21.4 اوورز میں 29 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 21 اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس اننگز میں ہندوستانی ٹیم کے تین کھلاڑی بھی رن آؤٹ ہوئے جس کا خمیازہ ہندوستان کو بھگتنا پڑا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 09, 2021 04:05 PM IST