ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: شعیب اختر نے کہا- کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستان کی راہ مشکل

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtr) نے کہا کہ میرای رائے میں، ٹیم انڈیا (Team India) میں دوبارہ جیتنے کی صلاحیت ہے، لیکن اگر ہندوستان کا مڈل آرڈر پرفارم نہیں کرپاتا تو ٹیم کو جدوجہد کرنا پڑے گا۔ لوگ اس سیریز کا انتظار کر رہے ہیں۔ میری بھی اس سیریز میں گہری دلچسپی ہے۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: شعیب اختر نے کہا- کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستان کی راہ مشکل
انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: شعیب اختر نے کہا- کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستان کی راہ مشکل

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان چار میچوں کی ٹسٹ سیریز ایسا مقابلہ ہوگا، جس پر پوری دنیائے کرکٹ کی نگاہیں رہیں گی۔ دونوں ہی ٹیمیں سخت مخالف ہیں۔ ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹسٹ میچ کھیلنے والے ٹاپ ممالک ہیں۔ آسٹریلیائی حالات میں کون بہتر ثابت ہوگا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ آسٹریلیا دو سال پہلے ٹسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ لینا چاہے گا۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli)  پہلے ٹسٹ کے بعد ملک لوٹ آئیں گے، وہ اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے اہلیہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) کے پاس رہنا چاہیں گے۔ کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستانی ٹیم کے لئے حالات مشکل ہوں گے۔ ایسے میں پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtr) نے کہا کہ میری رائے میں، ہندوستان میں دوبارہ جیتنے کی صلاحیت ہے، لیکن اگر ہندوستان کا مڈل آرڈر پرفارم نہیں کرپاتا تو ٹیم کو جدوجہد کرنی پڑی۔ لوگ اس سیریز کا انتظار کر رہے ہیں۔ میری بھی اس سیریز میں گہری دلچسپی ہے۔


ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے نائٹ ٹسٹ ہوگا، جو گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ شعیب اختر نے کہا ’دن رات کے ٹسٹ میچ سب سے مشکل ہوتے ہیں۔ اگر ہندوستان ان حالات میں اچھا کھیلتا ہے تو اچھا ہے۔ پہلے ٹسٹ کی پہلی دو تین اننگ بتائیں گی کہ ٹسٹ کہاں جا رہا ہے۔ آپ اچھا لیتی گیند پر ڈرائیو نہیں کرسکتے اور جسم کے قریب شاٹ کھیلنے ہوں گے’۔


 شعیب اختر نے کہا ’غیر ملکی پچوں پر شروع کی دو تین اننگ بتا دیں گی کہ سیریز کہاں جاری ہے’۔ ہندوستان نے دو سال پہلے آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیتی تھی، لیکن وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں اس بار ہندوستان کی راہ مشکل ہوگی جبکہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی سے آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے۔

شعیب اختر نے کہا ’غیر ملکی پچوں پر شروع کی دو تین اننگ بتا دیں گی کہ سیریز کہاں جاری ہے’۔ ہندوستان نے دو سال پہلے آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیتی تھی، لیکن وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں اس بار ہندوستان کی راہ مشکل ہوگی جبکہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی سے آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے۔


شعیب اختر نے کہا ’غیر ملکی پچوں پر شروع کی دو تین اننگ بتا دیں گی کہ سیریز کہاں جاری ہے’۔ ہندوستان نے دو سال پہلے آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیتی تھی، لیکن وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں اس بار ہندوستان کی راہ مشکل ہوگی جبکہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی سے آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا، ’دن رات ٹسٹ ان کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ اگر ہندوستان ان حالات میں اچھا کھیلتا ہے تو پھر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ بہتر گیند بازی کے ساتھ ہندوستان سبھی میدان میں بہتر ہے اور آخری ٹسٹ میں کوہلی کی جگہ لوکیش راہل لے گا۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد اپنے پہلے کے پیدا ہونے سے قبل ملک لوٹ آئیں گے اور وہ انوشکا شرما کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد اپنے پہلے کے پیدا ہونے سے قبل ملک لوٹ آئیں گے اور وہ انوشکا شرما کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔


پاکستان کی طرف سے 46 ٹسٹ اور 163 ونڈے کھیلنے والے شعیب اختر نے کہا، ’یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پچیں کیسی ہوں گی۔ یہ طے ہے کہ آسٹریلیا ہندوستان پر سخت حملہ کرے گا اور گیند کو ڈرائیو کرنا آسان نہیں ہوگا’۔ واضح رہے کہ اجنکیا رہانے کو ٹسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے، لیکن شعیب اختر کو لگتا ہے کہ ایڈیلیڈ اوول میں پہلے ٹسٹ کے بعد روہت شرما کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد اپنے پہلے کے پیدا ہونے سے قبل ملک لوٹ آئیں گے۔ وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی کے بارے میں پوچھنے پر شعیب اختر نے پی ٹی آئی سے کہا، ’اس پر میرا رخ بے حد صاف ہے، جتنا مجھے معلوم ہے تو وراٹ کوہلی کی ٹیم کو آگے لے جانے کے لئے بیتاب ہے۔ یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کتنی تھکان محسوس کر رہا ہے۔ وہ 2010 سے مسلسل کھیل رہا ہے، اس نے 70 سنچری اور بہت سارے رن بنائے ہیں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 19, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading