உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے آسٹریلیا کو وارم اپ میچ میں دی شکست، روہت شرما اور اشون کی شاندار کارکردگی

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے آسٹریلیا کو وارم اپ میچ میں دی شکست

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے آسٹریلیا کو وارم اپ میچ میں دی شکست

    India vs Australia Warm Up Match: دبئی میں آسٹریلیا نے خراب شروعات سے ابھرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 152 رن بنائے۔ ہندوستان نے 17.5 اوور میں 2 وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی: کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما (60 ریٹائرڈ ہرٹ) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ (T20 World Cup 2021) کے پریکٹس میچ میں بدھ کے روز نو وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی۔  آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ (57) کی شاندار نصف سنچری اور گلین میکسویل (37) اور مارکس اسٹوئنس (41) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 152 کا چیلنجنگ اسکور بنایا تھا لیکن ہندوستان نے 17.5 اوورز میں ایک وکٹ پر یکطرفہ انداز میں 153 رن بناکر جیت حاصل کرلی۔

      آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن اس کا آغاز خراب رہا ٹیم نے 11 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن اسمتھ اور میکسویل نے چوتھی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت کی۔ میکسویل کو 28 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنانے کے بعد لیگ اسپنر راہل چاہر نے بولڈ کیا۔ اسمتھ نے اس کے بعد پانچویں وکٹ کے لیےا سٹائنس کے ساتھ 76 رنز جوڑے۔ا سمتھ اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 48 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنانے کے بعد بھونیشور کمار کا شکار بن گئے۔ اسٹائنس نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 41 رنز بنائے۔ میتھیو ویڈ نے ایک گیند کھیلی اور اس پر چوکا لگایا۔

      روی چندرن اشون نے ہندوستان کے لیے دو اوورز میں صرف آٹھ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے اننگز کا دوسرا اوور پھینکا اور پانچویں گیند پر ڈیوڈ وارنر اور چھٹی گیند پر مشل مارش کی وکٹیں حاصل کیں۔ وارنر کی ناقص فارم اس میچ میں بھی جاری رہی اور وہ صرف ایک رن بنا سکے۔ مارش بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ کپتان ایرون فنچ آٹھ رن بناکر لیفٹ آرم اسپنر رویندر جدیجہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

      جڈیجا نے چار اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ بھونیشور نے 27 اور راہل چاہر نے 17 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی نے بھی اس میچ میں دو اوورز کیے اور 12 رن دیئے۔ ہدف کے تعاقب میں لوکیش راہل اور روہت نے اوپننگ شراکت میں 68 رنز جوڑے۔ راہل نے گزشتہ میچ کی فارم کو برقرار رکھا اور 31 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 39 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ روہت 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
      دوسرے سرے پر سوریاکمار یادو نے 27 گیندوں پر 38 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہاردک پانڈیا بھی فارم میں واپس آئے اور ایک فاتح چھکا لگایا اور 8 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس طرح ہندوستان نے مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ ہندوستان نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: