ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: گابا میں ملی جیت کے بعد ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں نمبر ایک پر پہنچا ہندوستان

ٹیم انڈیا نے منگل کو چوتھے اور آخری ٹسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی، جس کا فائدہ اسے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں بھی ہوا۔

  • Share this:
بڑی خبر: گابا میں ملی جیت کے بعد ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں نمبر ایک پر پہنچا ہندوستان
گابا میں ملی جیت کے بعد ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں نمبر ایک پر پہنچا ہندوستان

نئی دہلی: میزبان آسٹریلیا کو گابا ٹسٹ میں شکست دے کر 1-2 سے بارڈر - گواسکر ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد ٹیم انڈیا (Team India) منگل کو آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ICC World Test Championship) میں نمبر ون پر پہنچ گئی۔ وہیں آسٹریلیا نمبر تین پر پھسل گئی ہے۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں ہندوستان 430 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ اس چمپئن شپ میں اس نے ابھی تک کل 13 میچ کھیلے، جس میں سے 9 میچ جیتے اور 3 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں ایک میچ ڈرا رہا۔ ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرے مقام پر 420 پوائنٹ کے ساتھ نیوزی لینڈ ہے۔


وہیں آسٹریلیا 332 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر آگئی ہے۔ اس نے کھیلے گئے 14 میچون میں سے 8 جیتے، جبکہ 4 گنوائے اور دو ڈرا رہے۔ ٹاپ پانچ میں چوتھے مقام پر انگلینڈ اور پانچویں مقام پر جنوبی افریقہ ہے۔ اجنکیا رہانے کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ سے گابا ٹسٹ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے گابا میں 32 سال سے چلی آرہی بادشاہت بھی ختم کردی ہے۔ آسٹریلیا نے گابا میں آخری ٹسٹ میچ 1988 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گنوایا تھا۔ اس کے بعد سے اسے اس میدان پر کبھی شکست نہیں ملی تھی۔


چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹسٹ کی بات کریں تو میزبان نے ہندوستان کے سامنے 328 رنوں کا ہدف رکھا تھا، جسے شبھمن گل، چتیشور پجارا کے بعد رشبھ پنت کی شاندار بلے بازی کے دم پر ہندوستان نے جیت لیا۔ شبھمن گل نے 91، چتیشور پجارا نے 56 رن اور رشبھ پنت نے ناٹ آوٹ 89 رن بنائے۔ میزبان آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 369 رن بنائے تھے، جواب میں ٹیم انڈیا پہلی اننگ میں 336 رن ہی بنا پائی۔ اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے دوسری اننگ میں میزبان پر لگام کس کے رکھا اور 294 رن پر آل آوٹ کردیا۔ اس طرح سے آسٹریلیا ہندوستان کو جیت کے لئے 328 رنوں کا ہدف دے پائی، جسے ہندوستان نے آسانی سے حاصل کرلیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 19, 2021 04:46 PM IST