Ind vs Aus : سڈنی میں ہوا کرشمہ، ہندوستان نے ڈرا کروایا تیسرا ٹسٹ
چتیشور پجارا (cheteshwar pujara) اور رشبھ پنت نے 148 رن کی شراکت کرکے پہلے ٹیم پر شکست کو ٹالا، پھر آر اشون اور ہنوما وہاری دیوار بن گئے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 11, 2021 03:31 PM IST

Ind vs Aus : سڈنی میں ہوا کرشمہ، ہندوستان نے ڈرا کروایا تیسرا ٹسٹ
نئی دہلی: رشبھ پنت (Rishabh Pant)، چتیشور پجارا اور شبھمن گل (Shubman Gill) کی نصف سنچری کے علاوہ ہنوما وہاری اور آر اشون کی جدوجہد سے پُر اننگ بلے بازی کی بدولت ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹسٹ میچ ڈرا کروانے میں کامیاب رہا۔ اسی کے ساتھ چار میچوں کی سیریز ابھی بھی 1-1 سے برابری پر ہے۔ اب سیریز پر قبضہ کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کی نظر برسبین میں ہونے والے چوتھے ٹسٹ میچ پر ہوگی۔ میزبان ٹیم نے ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 407 رنوں کا ہدف رکھا تھا، جس کے جواب میں ہندوستان نے پورے دن بلے بازی کی اور دوسری اننگ میں پانچ وکٹ پر 334 رن بنائے۔
ایک وقت ہندوستان کے ہاتھ سے مقابلہ نکلتا نظر آرہا تھا، مگر چتیشور پجارا اور رشبھ پنت نے 148 رن کی شراکت کرکے ایک امید جگائی اور پھر اس کے بعد آر اشون اور ہنوما وہاری دیواری بن گئے۔ دونوں نے سست، مگر اہم اننگ کھیلی۔ ہنوما وہاری 23 رن اور آر اشون 39 رن پر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 338 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم 244 رن ہی بنا پائی۔ پہلی اننگ میں ملی سبقت کو میزبان نے دوسری اننگ 6 وکٹ کے نقصان پر 312 رن پر ڈکلیئر کرکے مزید مضبوط کردی۔
جوڑی کے ٹوٹنے پر ٹوٹ گئی تھی امید
چوتھے دن ہندوستان نے 98 رن پر روہت شرما اور شبھمن گل کے طور پر دو بڑے وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے بھی پانچویں دن جلدی پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ اس کے بعد رشبھ پنت اور اجنکیا رہانے نے سنچری کی شراکت کرکے ٹیم کی امید جگائی۔ آسٹریلیا نے خطرناک نظر آرہے رشبھ پنت اور ڈٹ کر کھیل رہے چتیشور پجارا کو پویلین بھیج کر ٹی بریک تک ہندوستان کو 280 رن پر پانچ جھٹکے دے دیئے تھے۔ اس جوڑی کے ٹوٹنے سے ٹیم اور مداحوں کی امید بھی ٹوٹتی ہوئی نظر آرہی تھی، مگر پھر ہنوما وہاری اور آر اشون نے کریز پر اپنے پیر جما لئے۔