ہوم » نیوز » اسپورٹس

India Vs Australia: آسٹریلیا کو 100 ویں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ہندستان برابری پر

ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 200 رنوں پر سمیٹ دیا اور فتح کے لئے ملا 70 رنوں کا ہدف دو وکٹیں گنوا کر پورا کرلیا۔ دونوں ممالک کے مابین یہ 100 واں ٹیسٹ تھا جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 29, 2020 12:43 PM IST
  • Share this:
India Vs Australia: آسٹریلیا کو 100 ویں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ہندستان برابری پر
ہندوستان نے اجنکیا رہانے کی کپتانی میں یادگار فتح حاصل کی۔ ایڈیلیڈ میں دوسرے دن ۔ رات کے ٹیسٹ میچ کی دوسری باری میں اپنے کم ترین اسکور 36 پر آؤٹ ہونے اور آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔

ہندوستان نے اپنے گیندبازوں کی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کرلی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 200 رنوں پر سمیٹ دیا اور فتح کے لئے ملا 70 رنوں کا ہدف دو وکٹیں گنوا کر پورا کرلیا۔ دونوں ممالک کے مابین یہ 100 واں ٹیسٹ تھا جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔



اس طرح ہندوستان نے اجنکیا رہانے کی کپتانی میں یادگار فتح حاصل کی۔ ایڈیلیڈ میں دوسرے دن ۔ رات کے ٹیسٹ میچ کی دوسری باری میں اپنے کم ترین اسکور 36 پر آؤٹ ہونے اور آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔ گزشتہ سال 19۔2018 میں ہندستان نے اپنے آسٹریلیائی دورے میں بھی میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 137 رنوں سے جیتا تھا اور اس بار بھی اس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فتح کا پرچم لہراتے ہوئے میلبورن میلبورن کو بیرونی سرزمین پر اپنا سب سے کامیاب میدان بنادیا ۔

ٹیم انڈیا کے باقاعدہ کپتان ویراٹ کوہلی کے وطن واپس آنے کے بعد کپتان کا عہدہ سنبھالنے والےرہانے نے میچ کے چار دن تک کھیل پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور اپنی کپتانی میں مسلسل تیسرا ٹیسٹ جیت لیا۔ اس سے پہلے 17۔2016 میں رہانے نے آسٹریلیا کو دھرم شالہ میں آٹھ وکٹوں سے اور افغانستان کو بنگلور میں ایک اننگز اور 262 رنوں سے ہرایا تھا۔ رہانے کو پہلی اننگز میں ان کی شاندار سنچری کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Dec 29, 2020 12:42 PM IST