ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019: روہت شرما کی سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کودیا 315 رنوں کا ہدف، مستفیض الرحمان نے جھٹکے 5 وکٹ

روہت شرما نے ورلڈ کپ میں 500 رن مکمل کرلئے ہیں۔ سچن تندولکرکے بعد ایسا کرنے والے وہ دوسرے ہندوستانی ہیں۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019: روہت شرما کی سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کودیا 315 رنوں کا ہدف، مستفیض الرحمان نے جھٹکے 5 وکٹ
بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے واپسی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو روک دیا۔ ہندوستان نے 315 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اووروں میں 9 وکٹ کے نقصان 314 رن بناکربنگلہ دیش کو315 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ بڑے اسکورکی طرف گامزن ہندوستان کو مستفیض الرحمان نے روک دیا۔ انہوں نےہندوستان کے سلامی بلے بازروہت شرما نے شاندار سنچری لگائی۔ وہیں کے ایل راہل نصف سنچری مکمل کرکے پویلین لوٹے۔ کے ایل راہل 77 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی 26 رن بناکراورآل راونڈر ہاردک پانڈیا بغیرکھاتہ کھولےایک ہی اوور میں مستفیض الرحمان کا شکار بنے۔ رشبھ پنت 48 رن بناکرآوٹ ہوئے جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے 35 رن بنائے۔ مستفیض الرحمان نے پانچ وکٹ لئے جبکہ شکیب الحسن، سومیا سرکار اورروبیل حسن نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔


اس سے قبل روہت شرما نے 90 گیندوں پرشاندارسنچری مکمل کی۔ وہ 92 گیندوں پر104 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ روہت شرما نے محض 45 گیندوں پراپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ وہ اس عالمی کپ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ روہت شرما کے ورلڈ کپ میں 500 رن بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ وہ سچن تندولکر کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ کے ایل راہل نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد رشبھ پنت آئے ہیں۔ وراٹ کوہلی اوررشبھ پنت کریز پرموجود ہیں۔


ہندوستان نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کلدیپ یادو اورکیدارجادھو کو آخری الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ بھونیشور کماراوردنیش کارتک کوموقع دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں۔  مہدی حسن معراج کی جگہ روبیل حسین اورمحمود اللہ ریاض کی جگہ شبیر رحمان کو موقع دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو سیمی  فئانل کی دوڑ میں بنے رہنے کے لئے اس میچ میں ہرحال میں جیت درج کرنی ہوگی اورایسے میں وہ اپنی طرف سے کوئی کسرنہیں چھوڑے گا۔ حالانکہ اس کی امیدوں پرٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازوں نےابھی پانی پھیردیا ہے۔ بنگلہ دیش کو پہلی بارسیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنے دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔ انڈیا کے بعد اس کا میچ پاکستان سے ہوگا۔ بنگلہ دیش کی سب سے بڑی طاقت آل راونڈرشکیب الحسن ہیں، جو گیند اوربلے دونوں سے کمال کررہے ہیں۔ انڈیا کے ابھی 7 میچوں میں 11 پوائنٹ ہیں اور منگل کو جیت سے اس کی سیمی فائنل میں جگہ یقینی ہوجائے گی۔ وہیں بنگلہ دیش کے 7 میچ سے 7 پوائنٹ ہیں۔

ہندوستان پلیئنگ الیون: کے ایل راہل، روہت شرما، وراٹ کوہلی، دنیش کارتک، مہندرسنگھ دھونی، ہاردک پانڈیا، بھونیشورکمار، محمد شمی، یجویندرچہل، جسپریت بمراہ۔

بنگلہ دیش پلیئنگ الیون: تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، مصدق حسین، شبیررحمان، محمد سیف الدین، مشرف مرتضیٰ، روبیل حسین، مستفیض الرحمن۔
First published: Jul 02, 2019 04:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading