ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ اینڈ کمپنی نےبنایا نیا عالمی ریکارڈ، گلابی گیند سےبنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ

ہندوستان نےبنگلہ دیش کے خلاف اس سیریزکو0-2 سے کلین سوئپ کیا۔ کولکاتا کےایڈن گارڈن پرگلابی گیند سے کھیلےگئے دونوں ٹیموں کے پہلے تاریخ ڈے۔ نائٹ ٹسٹ کو جیت کرٹیم انڈیا نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

  • Share this:
وراٹ اینڈ کمپنی نےبنایا نیا عالمی ریکارڈ، گلابی گیند سےبنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ
وراٹ کوہلی کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کربنایا نیا عالمی ریکارڈ

کولکاتا:  دنیا کی نمبرایک ٹیم ہندوستان نے تیزگیند بازوں امیش یادو (53 رن پر5 وکٹ) اور ایشانت شرما (56 رن پرچاروکٹ) کی شاندارگیند بازی سے بنگلہ دیش کو دوسرے اورآخری کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن پہلے سیشن میں اننگ اور46 رنوں سے شکست دیکر مسلسل چار ٹسٹ اننگ سے جیتنے کا نیاعالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ ہندوستان نےاس سیریزکو0-2 سے کلین سوئپ کیا۔ کولکاتا کےایڈن گارڈن پرگلابی گیند سے کھیلےگئے دونوں ٹیموں کے پہلے تاریخ ڈے۔ نائٹ ٹسٹ کو جیت کرٹیم انڈیا نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 106 رن بنائےتھےجبکہ ہندوستان نے347 رن بنا کرپہلی اننگ میں 241 رن کی برتری حاصل کرلی۔ مہمان ٹیم دوسری اننگ 41.1 اووروں میں 195 رن پرسمٹ گئی۔

ہندوستان کی اننگ سےلگاتاریہ چوتھی جیت ہےاوروہ اس کارنامےکوانجام دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے آخری دو ٹسٹ اننگ سےاوراب بنگلہ دیش سے دو ٹسٹ اننگ سے فتح حاصل کرلی ہے۔ ہندوستان نے اب لگاتار 7 ٹسٹ جیت لئے ہیں جبکہ اس نے اس کے ساتھ ہی سیریزکلین سوئپ کی ہیٹ ٹرک بھی کرلی ہے۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیزکو0-2 سے، جنوبی افریقہ کو0-3  سے اور بنگلہ دیش کو0-2  سے ہرایا۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کی یہ 33 ویں جیت ہےاوروہ دنیا کے پانچویں سب سے کامیاب کپتان بن گئےہیں۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پونے میں اننگ اور137 رن سے اوررانچی میں اننگ اور202 رن سے اوربنگلہ دیش کواندورمیں اننگ اور130 رن سے اورکولکاتا میں اننگ اور46 رن سے شکست دی۔

بنگلہ دیش نے کل کے 6 وکٹ پر152 رن سےآگےکھیلنا شروع کیا اورمشفق الرحیم نے59 رن سےاپنی اننگ کوآگے بڑھایا۔ بنگلہ دیش کے باقی وکٹ 43 رن کا اضافہ کر کے گرگئے۔ امیش نے آج کے سبھی تین وکٹ لئےاورمیچ میں 8  وکٹ پورے کئے۔ ایشانت نے دوسری اننگ میں چاروکٹ لئے اوران کے میچ میں 9  وکٹ رہے۔ کل ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے محموداللہ پھر بلے بازی کرنے نہیں اترے اورریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ امیش نےعبادت حسین کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ امیش نے مشفق کو ٹیم کے 184 کے اسکور پر آؤٹ کرکے ہندوستان کی اننگ سے جیت کا راستہ ہموار کر دیا۔ مشفق نے یک طرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 96 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 74 رن بنائے۔ امیش نے الامین حسین کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کی اننگ کا اختتام 195 رن پرکردیا۔ الامین نے 20 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 21 رن بنائے۔ میچ میں 9 وکٹ لینے والےایشانت کو پلیئرآف دی میچ اورپلیئرآف دی سیریزکا ایوارڈ ملا۔ ایشانت شرما نےاس میچ میں پہلی اننگ میں پانچ اوردوسری اننگز میں 4 وکٹ لئے۔

ہندوستانی تیز گیند بازوں نےاس میچ میں 19 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستانی ٹیسٹ تاریخ میں تیزگیند بازوں کے19 وکٹ لینے کا یہ دوسرا موقع ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں ہندوستانی تیزگیند بازوں نے ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف 19 وکٹ لئے تھے۔ ہندوستانی تیزگیند بازوں نے 18-2017 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں سبھی 20 وکٹ لئے تھے۔ ہندوستان کے لئےگھریلو ٹیسٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی میچ میں اسپنروں نے کم سےکم ایک گیند پھینکی ہے، لیکن پورے میچ میں اسپنروں کوکوئی وکٹ نہیں ملا ہے۔ اس میچ میں تیزگیند بازوں کے19 وکٹ کسی گھریلوٹیسٹ میں ہندوستان کے سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستانی تیزگیند بازوں نے18-2017 میں ایڈن گارڈن میں ہی سری لنکا کے خلاف 17 وکٹ حاصل کئے تھے۔ میچ کےایوارڈ تقسیم کی تقریب میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدرسوربھ گانگولی اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم الحسن موجود تھے۔ انہوں نے گلابی گیند سے پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کو مبارک باد دی۔

First published: Nov 24, 2019 04:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading