உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ! بنگلہ دیش کے خلاف ناٹ آؤٹ 83 رن بنا کر بھی ٹوٹ گیا روہت شرما کا دل

    در اصل روہت شرما جیت حاصل کرنے سے 4 رن پہلے وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے آؤٹ ہونے سے بیحد مایوس ہو گئے۔

    در اصل روہت شرما جیت حاصل کرنے سے 4 رن پہلے وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے آؤٹ ہونے سے بیحد مایوس ہو گئے۔

    روہت شرما جیت حاصل کرنے سے 4 رن پہلے وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے آؤٹ ہونے سے بیحد مایوس ہو گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ کے سپر 4 مقابلے میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف 173 رن بنائے اور اس ہدف کو ٹیم انڈیا نے محض 36.2 اوور میں 3 وکٹ کھوکر ناٹ آؤٹ رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے ایشیا کپ میں مسلسل دوسری نصف سنچری جڑی لیکن اس کے باوجود وہ جیت سے پہلے بیحد مایوس نظر آئے۔ روہت شرما نے نصف سنچری بناکر بہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 83 رن بنائے۔  جبکہ ان کے ساتھ سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی 33 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ شکھر دھون نصف سنچری بنانے سے چوک گئے ہیں جبکہ امباتی رائیڈو صرف 13 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔

      در اصل روہت شرما جیت حاصل کرنے سے 4 رن پہلے وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے آؤٹ ہونے سے بیحد مایوس ہو گئے۔ جب ٹیم انڈیا کو 4 رنوں کی ضرورت تھی تو دھونی نے چھکے سے میچ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن مرتضیٰ کی گیند پر ان کا شاٹ سیدھے فیلڈ کے ہاتھ میں چلا گیا۔ دھونی  37 گیندوں میں  33 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایم ایس دھونی اور روہت شرما کے درمیان 64 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔



      روہت شرما نے ایم ایس دھونی کو چوتھے نمبر بھی پرموٹ کیا۔ ہانگ کانگ کے خلاف دھونی صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے اور پاکستان کے خلاف انہیں بلے بازی کا موقع نہیں ملا۔ اس لئے فارم میں واپسی کیلئے دھونی کو روہت نے بنگلہ دیش کے خلاف نمبر 4 بھی اتارا۔ دھونی اچھی بلے بازی بھی کی اور وہ رنگ میں بھی نظر آئے حالانکہ جیت سے پہلے انہوں نے اپنا وکٹ کھو دیا۔

      یہ بھی پڑھیں : پرنسپل اور ٹیچر 9 مہینے تک کرتے رہے 5 ویں کلاس کی طالبہ کا ریپ، لیتے تھے سیلفیاں، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

      بگ باس سے پہلے اس وجہ سے چرچا میں تھیں نہیا پپینڈسے ، وزن گھٹا کر دکھایا تھا یہ بولڈ انداز

      نیویارک میں تین شیر خوار بچوں ، 5 افراد پر قاتلانہ حملہ ، بعد میں خود کی کلائی کاٹی
      First published: