உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS ENG: ٹیم انڈیا کے لئے وارننگ، پاکستان کو ’شرمسار‘ کرنے والا گیند باز انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

    لارڈس ٹسٹ سے پہلے انگلینڈ (India vs England, 2nd Test) نے ایک اور کھلاڑی کو کور کے طور پر اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ اسٹورٹ براڈ زخمی ہوگئے ہیں اور ثاقب محمود (Saqib Mahmood) کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹسٹ (India vs England, 2nd Test) جمعرات سے لارڈس میدان (Lords Test) میں شروع ہو رہا ہے۔ دوسرے مقابلے سے ایک دن پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ایک اور تیز گیند باز کو کور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ لینک شائر کے لئے کھیلنے والے ثاقب محمود (Saqib Mahmood) انگلش ٹیم سے جڑے ہیں۔ دراصل منگل کو ٹریننگ سیشن کے دوران اسٹورٹ براڈ (Stuart Broad) زخمی ہوگئے ہیں، ان کی پنڈلی کی نسوں میں چوٹ لگی ہے اور اسی لئے احتیاطاً انگلینڈ نے ثاقب محمود کو ٹیم سے جوڑا ہے۔

      ثاقب محمود (Saqib Mahmood) وہی گیند باز ہیں، جنہوں نے گزشتہ ماہ پاکستان (Pakistan Cricket Team) کے خلاف ونڈے سیریز میں کمال کا مظاہرہ کیا تھا۔ ثاقب محمود نے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں سب سے زیادہ 9 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ثاقب محمود کی اس کارکردگی کے دم پر انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے زبردست شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ اس سیریز سے ٹھیک پہلے انگلینڈ کی ٹیم میں کورونا کے معاملے پائے گئے تھے، جس کے بعد پوری ٹیم کو راتوں رات بدل دیا گیا تھا۔ انگلینڈ اپنی بی ٹیم لے کر پاکستان کے خلاف اتری تھی اور اس کے باوجود پاکستان شرمناک طریقے سے ہار گیا تھا۔ انگلینڈ کی سیریز جیت میں ثاقب محمود کا اہم تعاون تھا اور انہوں نے بابر اعظم کو بھی آوٹ کیا تھا۔

      ثاقب محمود نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز میں سب سے زیادہ 9 وکٹ حاصل کئے تھے۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
      ثاقب محمود نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز میں سب سے زیادہ 9 وکٹ حاصل کئے تھے۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)

      ثاقب محمود کی طاقت

      ثاقب محمود کے پاس زیادہ رفتار نہیں ہے، ان کا اوسط رفتار 130 سے 135 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، لیکن یہ گیند باز سوئنگ کرانا جانتا ہے۔ خاص طور پر اپنی آوٹ سوئنگ سے ثاقب محمود بلے بازوں کو کافی زیادہ تنگ کرتے ہیں۔ ہندوستان کے کئی عظیم بلے بازی کی یہی کمزوری ہے، جس میں وراٹ کوہلی بھی شامل ہیں۔ ثاقب محمود نے اب تک 22 فرسٹ کلاس میچوں میں 65 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ حالانکہ وہ انگلینڈ کے لئے ابھی ونڈے اور ٹی-20 کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں۔

      ثاقب محمود نے 7 ونڈے میچوں میں 14 اور 8 ٹی-20 اننگوں میں 7 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ واضح ہے کہ ثاقب محمود نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ٹسٹ فارمیٹ کے لئے بھی تیار دکھائی دیتے ہیں۔ ویسے دوسرے ٹسٹ کے لئے انگلینڈ نے معین علی کو بھی ٹیم سے جوڑا ہے۔ ایسے میں طے مانا جا رہا ہے کہ انگلش ٹیم کم از کم دو تبدیلیوں کے ساتھ لارڈس میں اترنے والی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: