ہوم » نیوز » اسپورٹس

چنئی ٹسٹ پر ٹیم انڈیا کا دبدبہ، اشون کی خطرناک گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم 134 پر ڈھیر

ہندوستان کے سرکردہ آف اسپنر روی چندرن اشون (43 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اتوار کے روز 134 پر ڈھیر کرکے اپنی اننگز میں 195 رن کی بڑی سبقت حاصل کرلی۔

  • Share this:
چنئی ٹسٹ پر ٹیم انڈیا کا دبدبہ، اشون کی خطرناک گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم 134 پر ڈھیر
اشون کےشاندار پانچ وکٹ، انگلینڈ کی ٹیم 134 پر ڈھیر

چنئی: ہندوستان کے سرکردہ آف اسپنر روی چندرن اشون (43 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اتوار کے روز 134 پر ڈھیر کرکے اپنی اننگ میں 195 رنوں کی بڑی سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 329 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے اپنی اننگز کو صبح چھ وکٹوں پر 300 رنز سے آگے بڑھایا اورٹیم کی پہلی اننگ 329 رن پر سمٹ گئی۔


انگلینڈ نےلنچ تک اپنی چار وکٹیں صرف 39 رن پر گنوا دی تھیں اور چائے کے وقت تک اس کا اسکور 8 وکٹ پر 106 تھا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگ چائے کے وقفے کے بعد131 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ اشون نے اسٹورٹ براڈ کو بولڈ کیا اور اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی اور انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اشون نے 23.5 اوور میں 43 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے اپنے کیریئر میں 29 ویں بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تیزگیندبازایشانت شرما نے پانچ اوور میں 22 رن پر دو وکٹ، ڈیبیو ٹسٹ کھیل رہے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے20 اوور میں 40 رن پر دو وکٹ اور تیزگیندباز محمدسراج نے پانچ اوور میں پانچ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو کو چھ اوور میں 16 رن پر کوئی وکٹ نہیں ملا۔ انگلینڈ کی طرف سے وکٹ کیپر بین فوکس نے 107 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 42 رن بنائے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 14, 2021 04:54 PM IST