IND vs ENG: ٹیم انڈیا نے دلچسپ میچ میں آخری گیند پر جیت حاصل کرکے سیریز پرکیا قبضہ، انگلینڈ کو مسلسل چھٹے ونڈے سیریز میں ہرایا
India vs England 3rd ODI: ٹیم انڈیا (Team India) نے ٹسٹ اور ٹی-20 کے بعد ونڈے سیریز بھی جیت لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے ونڈے میں انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں 7 سے رن سے ہرایا۔ اس کے ساتھ ٹیم نے سیریز پر 1-2 سے قبضہ کرلیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 29, 2021 02:52 AM IST

ٹیم انڈیا نے دلچسپ میچ میں آخری گیند پر جیت حاصل کرکے سیریز پرکیا قبضہ
نئی دہلی: ٹیم انڈیا (Team India) نے ٹسٹ اور ٹی-20 کے بعد ونڈے سیریز بھی جیت لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے ونڈے میں انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں 7 سے رن سے ہرایا۔ اس کے ساتھ ٹیم نے سیریز پر 1-2 سے قبضہ کرلیا۔ ٹیم انڈیا نے گھر میں انگلینڈ کو مسلسل چھٹے ونڈے سیریز میں ہرایا ہے۔ اس کے پہلے ٹیم انڈیا نے ٹسٹ سیریز 1-3 سے جبکہ ٹی-20 سیریز 2-3 سے جیتی تھی۔ یعنی ٹیم انڈیا نے ہیٹ ٹرک سیریز جیتی۔
330 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ تیزگیند باز بھونیشور کمار اوور نے انگلش اننگ کے پہلے اوور کی آخری گیند پر جیسن رائے (14) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد بھونیشور کمار نے جانی بیرسٹو (1) کو آوٹ کرکے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ بیرسٹو نے دوسرے ونڈے میں شاندار 124 رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ پہلے ونڈے میں بھی انہوں نے 94 رنوں کی بڑی اننگ کھیلی تھی۔
28 رنوں پر دو وکٹ گرنے کے بعد بین اسٹوکس (35) نے کچھ اچھے شاٹ لگائے۔ انہیں ایک جیون دان بھی ملا، لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ بین اسٹوکس کو بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن نے آوٹ کیا۔ ڈیوڈ ملان (50) اور لیام لونگسٹن (36) نے پانچویں وکٹ کے لئے 60 رن جوڑے۔ مڈل اوور میں شاردل ٹھاکرنے تین وکٹ دلاکر انگلش ٹیم کو پیچھے دھکیل دیا۔ معین علی نے بھی 29 رن بنائے۔ 200 رنوں پر 7 وکٹ گرنے کے بعد سیم کرن (95 رن ناٹ آوٹ) اور عادل رشید نے 57 رنوں کی شراکت کرکے واپسی کی کوشش کی۔