உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG 4th Test: ہندوستان نےاوول ٹسٹ میں انگلینڈ کو 157 رنوں سے دی شکست، سیریز میں بنائی سبقت

    ہندوستان نےاوول ٹسٹ میں انگلینڈ کو 157 رنوں سے دی شکست، سیریز میں بنائی سبقت

    ہندوستان نےاوول ٹسٹ میں انگلینڈ کو 157 رنوں سے دی شکست، سیریز میں بنائی سبقت

    India vs England 4th Test, Day 5: کینگٹن اوول میں کھیلی گئی سیریز کے چوتھے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کی پہلی اننگ 191 رنوں پر سمٹی تھی، جس کے بعد انگلینڈ نے 290 رن بناکر 99 رنوں کی سبقت حاصل کی۔ ہندوستان نے دوسری اننگ میں 466 رن بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 368 رنوں کا ہدف دیا۔ انگلش ٹیم کی دوسری اننگ 210 رنوں پر سمٹ گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم نے کمال کی کارکردگی کرتے ہوئے انگلینڈ کو سیریز کے چوتھے ٹسٹ میچ میں (IND vs ENG 4th Test) پانچویں اور آخری روز پیر کو 157 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی سبقت بھی بنالی۔ اس میچ میں ہندوستان پہلی اننگ 191 رنوں پر سمٹ گئی تھی، جس کے بعد انگلینڈ نے 290 رن بناکر 99 رنوں کی سبقت حاصل کی۔

      اس کے بعد ہندوستان نے روہت شرما (Rohit Sharma) کی سنچری سمیت بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی دوسری اننگ میں 466 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 368 رنوں کا ہدف دیا۔ مقابلے کے آخری دن انگلینڈ کی دوسری اننگ 210 رنوں پر ڈھیر ہوگئی اور ہندوستان نے یادگار جیت درج کی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹسٹ میچ مینچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں 10 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

      انگلینڈ نے ہندوستان کے 368 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پانچویں اور آخری دن لنچ تک دو وکٹ پر 131 رن بنائے۔ انگلینڈ کو آخری دو سیشن میں جیت کے لئے 237 رن جبکہ ہندوستان کو آٹھ وکٹ کی ضرورت تھی۔ لنچ کے بعد ہندوستانی گیند باز الگ ہی انداز میں اترے اور دیکھتے ہی دیکھتے انگلینڈ کے 4 وکٹ جھٹک لئے، جس سے اسکور 6 وکٹ پر ا147 رن ہوگیا۔ رویندر جڈیوجہ نے سلامی بلے باز حسیب حمید (63) کا وکٹ لے کر ہندوستان کو بڑی کامیابی دلائی۔ حسیب حمید نے 193 گیندوں کی اپنی بہترین اننگ میں 6 چوکوں کی مدد سے 63 رن بنائے۔

      اس کے بعد جسپریت بمراہ نے کمال دکھایا اور آلی پوپ (2) کو بولڈ کردیا۔ جانی بیرسٹو کھاتہ بھی نہیں کھول پائے کہ انہیں بھی جسپریت بمراہ نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ اس کے بعد جڈیجہ نے معین علی (0) کو سبسٹی ٹیوٹ سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کرا دیا، جس سے اسکور 67.2 اوور تک 6 وکٹ کے نقصان پر 147 رن ہوگیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: