ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS ENG: اس کھلاڑی کے ساتھ سلیکٹروں کی ’ناانصافی‘، ٹیم انڈیا کے سلیکشن کی 5 بڑی باتیں

India vs England T20I Series: انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی-20 میچوں کی سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے، جس میں 19 کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔

  • Share this:
IND VS ENG: اس کھلاڑی کے ساتھ سلیکٹروں کی ’ناانصافی‘، ٹیم انڈیا کے سلیکشن کی 5 بڑی باتیں
اس کھلاڑی کے ساتھ سلیکٹروں کی ’ناانصافی‘، ٹیم انڈیا کے سلیکشن کی 5 بڑی باتیں

نئی دہلی: انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز (India vs England T20I Series) کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان (India T20I Squad Announced) ہوگیا ہے۔ ہندوستان نے ٹی -20 عالمی کپ 2021 کو دیکھتے ہوئے 19 رکنی ٹیم منتخب کی ہے، جس میں سلیکٹروں نے حیرت انگیز اور حیران کن فیصلے لئے ہیں۔ ٹیم کی کمان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں ہے، لیکن اس 19 رکنی اسکواڈ میں ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، جن کا انتظار مداحوں اور کرکٹ ایکسپرٹ طویل وقت سے کر رہے تھے۔ وہیں کچھ باصلاحیت کھلاڑی جو خود کو اس اسٹیج پر ثابت نہیں کرسکے، انہیں باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹیم انڈیا کے سلیکشن کی پانچ بڑی باتیں۔


ٹیم انڈیا کی ٹی -20 ٹیم میں سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن کو موقع ملا ہے۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی طویل وقت سے ٹی-20 فارمیٹ میں غضب کی کارکردگی کر رہے ہیں۔ ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل 2020 میں فاتح بنانے میں ان دونوں کھلاڑیوں کا ہاتھ رہا۔


ٹیم انڈیا کے سلیکشن سے متعلق سب سے حیران کرنے والی خبر رہی راہل تیوتیا کا سلیکشن۔ راجستھان رائلس کے لئے آئی پی ایل میں کھیلنے والے راہل تیوتیا نے گیند اور بلے سے گزشتہ سیزن میں زبردست کارکردگی کی تھی۔ تیوتیا نے شیلڈن کاٹریل کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔ ساتھ ہی ان کی لیگ اسپن گیند بازی اور فیلڈنگ نے بھی سلیکٹروں کو متاثر کیا۔


ٹیم انڈیا میں ایک طرف جہاں ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کی انٹری ہوئی وہیں دوسری طرف کچھ باصلاحیت کھلاڑی باہر بھی کردیئے گئے۔ سنجو سیمسن کو خراب کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ وہیں منیش پانڈے کو ٹی -20 میں 44.31 کی بہترین اوسط کے باوجود ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو اورکنال پانڈیا بھی ٹی-20 میں نہیں منتخب ہوئے۔ لیگ اسپنر راہل چاہر بھی ٹیم سے باہر ہیں۔

ٹیم انڈیا کے سلیکشن سے چوتھی بڑی خبر واپسی سے جڑی رہی۔ ٹسٹ فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد رشبھ پنت کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ چوٹ کے سبب آسٹریلیا دورے سے باہر ہوئے مسٹری اسپنر ورون چکرورتی کو ٹیم میں موقع دیا گیا۔ اکشر پٹیل نے بھی ٹی -20 ٹیم میں واپسی کی ہے۔ ساتھ ہی چوٹ کے بعد بھونیشور کمار بھی ٹیم میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ آئی پی ایل 2020 کے بعد سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 21, 2021 09:24 AM IST