உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS ENG: مینچسٹر ٹسٹ منسوخ ہونے سے ہندوستان کو نقصان یا فائدہ، جانئے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل کی تازہ صورتحال

    مینچسٹر ٹسٹ منسوخ ہونے سے ہندوستان کو نقصان یا فائدہ، جانئے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل کی تازہ صورتحال

    مینچسٹر ٹسٹ منسوخ ہونے سے ہندوستان کو نقصان یا فائدہ، جانئے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل کی تازہ صورتحال

    ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مینچسٹر ٹسٹ (India vs England, 5th Test) منسوخ ہوگیا۔ ہندوستانی ٹیم میں کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا۔ حالانکہ اس کا اثر ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (WTC Points Table) کی پوائنٹ ٹیبل پر نہیں پڑا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مینچسٹر ٹسٹ جمعہ کو منسوخ کردیا گیا۔ دراصل، ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری، گیند بازی کوچ بھرت ارون کے بعد معاون فیزیو بھی بدھ کو کووڈ-19 پازیٹیو پائے گئے تھے، جس کے بعد اس ٹسٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس میچ کے دوران کورونا انفیکشن پھیلنے کا خوف بھی تھا، جس کے سبب ٹاس سے دو گھنٹے پہلے میچ منسوخ کردیا گیا۔ حالانکہ اس میچ کے منسوخ ہونے سے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل (WTC Points Table) میں ٹیم انڈیا کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

      ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل میں ہندوستان اب بھی نمبر ون ہے اور اس کے اکاونٹ میں اب بھی 26 پوائنٹ ہیں۔ ساتھ ہی اس کا پوائنٹ فیصد 54.17 ہے۔ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل کی بات کریں تو ہندوستان نے 5 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میں سے اسے جیت ملی ہے، ایک ڈرا رہا ہے اور ایک میں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو مینچسٹر ٹسٹ منسوخ ہونے کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ آئی سی سی کھیلے گئے میچوں میں حاصل پوائنٹس کی بنیاد پر پوائنٹ فیصد سسٹم کا استعمال کرتی ہے، اس لئے منسوخ میچ کسی بھی ٹیم کے لئے پوائنٹ کے لحاظ سے اثر نہیں ڈالتے ہیں۔

      مینچسٹر ٹسٹ آئندہ سال ہوسکتا ہے!

      ویسے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مینچسٹر ٹسٹ آئندہ سال ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ٹیم انڈیا کو آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے، جس میں وہ تین ٹی-20 اور تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اسی دوران مینچسٹر ٹسٹ کا انعقاد بھی کیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ اس کی اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹسٹ میچ جمعہ کو منسوخ کردیا گیا کیونکہ کووڈ-19 سے متعلق تشویش کے سبب مہمان ملک اپنی ٹیم اتارنے سے قصر تھا۔

      ای سی بی نے بیان میں کہا، ’ہندوستانی خیمے میں آگے کووڈ کے معاملے بڑھنے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اپنی ٹیم اتارنے سے قاصر تھا’۔ پتہ چلا ہے کہ کپتان وراٹ کوہلی اور دیگر کھلاڑی میچ میں نہیں کھیلنا چاہتے تھے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے افسر بھی انہیں میچ کھیلنے کے لئے نہیں راضی کر پائے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی بیان جاری کرکے امید کا اظہار کیا کہ میچ بعد میں وقت منعقد کیا جاسکتا ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری وجے شاہ نے کہا، ’بی سی سی آئی اور ای سی بی کے درمیان مضبوط تعلقات کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے ای سی بی کو منسوخ کئے گئے ٹسٹ میچ کو پھر سے منعقد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ دونوں بورڈ اس ٹسٹ میچ کو پھر سے منعقد کرنے کی سمت میں کام کریں گے۔ کووڈ سے متعلق حالات کا مطلب ہے کہ کھلاڑی 19 ستمبر سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچوں میں نہیں کھیل پاتے۔

       

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: