உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: مینچسٹر ٹسٹ نہ کھیلنے پر پاکستان کے سابق کپتان نے کی ٹیم انڈیا کی تعریف

    مینچسٹر ٹسٹ نہ کھیلنے پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کی ٹیم انڈیا کی تعریف

    مینچسٹر ٹسٹ نہ کھیلنے پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کی ٹیم انڈیا کی تعریف

    ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹسٹ میچ (IND vs ENG 5th Test) عین موقع پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ انضمام الحق (Inzamam Ul Haq) نے کہا کہ مینچسٹر ٹسٹ نہیں کھیلنے کا ہندوستان کا فیصلہ صحیح تھا کیونکہ سبھی کھلاڑی فیزیو تھیریپسٹ یوگیش پرمار کے قریبی رابطے میں رہے ہوں گے، جن کی کووڈ-19 ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹسٹ میچ (IND vs ENG 5th Test) عین موقع پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ حالانکہ اس میچ کو مستقبل میں منعقد کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اس کو لے کر تصدیق بھی کی ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ سے اس پر بات چیت بھی چل رہی ہے۔ اس درمیان پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam Ul Haq) نے ٹیم انڈیا کے فیصلے کی سراہنا کی ہے۔

      انضمام الحق نے کہا کہ مینچسٹر ٹسٹ نہیں کھیلنے کا ہندوستان کا فیصلہ صحیح تھا کیونکہ سبھی کھلاڑی فیزیو تھیریپسٹ یوگیش پرمار کے قریبی رابطے میں رہے ہوں گے، جن کی کووڈ-19 ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ چونکہ کورونا وائرس کے علامات عام طور پر 4-3 دنوں میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس لئے یہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے لئے بھی مشکلیں کھڑی کرسکتا ہے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے چیف کوچ روی شاستری (Ravi Shastri) کے بغیر بھی اوول ٹسٹ میں جذبہ دکھانے اور شاندار جیت درج کرنے کے لئے ہندوستانی ٹیم کی تعریف کی۔

      51 سالہ انضام الحق نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا، ’یہ بدقسمتی ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹسٹ کووڈ کے سبب نہیں ہوسکا۔ یہ ایک شاندار سیریز رہی، لیکن ہندوستان کی تعریف کرنی ہوگی کیونکہ چوتھے ٹسٹ کے درمیان میں ہی روی شاستری کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ٹیم انڈیا نے چوتھا ٹسٹ اپنے کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے بغیر کھیلا، لیکن انہوں نے میدان پر مضبوط عزم دکھایا۔

      انضام الحق نے آگے ٹسٹ میچوں میں فیزیو تھیریپسٹ کی اہمیت کو سمجھایا اور کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ کیسے جڑے رہتے ہیں۔ حالانکہ سبھی کھلاڑیوں کی کووڈ-19 ٹسٹ رپورٹ نگیٹیو رہی تھی، لیکن مہمان ٹیم کے لئے ان کے فیزیو کے بغیر میدان پر اترنا تھوڑا مشکل تھا۔ انہوں نے کہا، ’سپورٹ اسٹاف کے بغیر کھیلنا بہت مشکل ہے۔ جب آپ زخمی ہوتے ہیں یا کسی پریشانی کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ کو ٹھیک ہونے اور میچ فٹ بنانے میں مدد کرنے کے لئے ایک ٹرینر یا فیزیو کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔

      انہوں نے مزید کہا، ’لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ ہندوستان اپنے سبھی کھلاڑیوں کے فٹ ہونے کے باوجود کیوں پیچھے ہٹا۔ فیزیو اور ٹرینر بہت اہم ہیں۔ ٹسٹ میچ میں ایک دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد فیزیو کا کام شروع ہوتا ہے۔ مینچسٹر ٹسٹ کا انعقاد مستقبل میں ہوسکتا ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس کو لے کر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس سیریز میں فی الحال ہندوستان نے 1-2 سے سبقت بنارکھی ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے ساتھ ہی کہا کہ کھلاڑیوں کی سیکورٹی سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: