ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS ENG: آکاش چوپڑا کا دعویٰ- ساڑھے تین دن میں ختم ہوجائے گا دوسرا ٹسٹ، ٹاس کی اہمیت ختم

آکاش چوپڑا (Aakash Chopra) نے چنئی میں ہونے والے دوسرے ٹسٹ میچ سے پہلے دعویٰ کیا ہے کہ چیپاک کی پچ اس بار پہلے ٹسٹ سے الگ ہے، یہاں ساڑھے تین دن میں ٹسٹ میچ ختم ہوسکتا ہے۔

  • Share this:
IND VS ENG: آکاش چوپڑا کا دعویٰ- ساڑھے تین دن میں ختم ہوجائے گا دوسرا ٹسٹ، ٹاس کی اہمیت ختم
آکاش چوپڑا کا دعویٰ- ساڑھے تین دن میں ختم ہوجائے گا دوسرا ٹسٹ، ٹاس کی اہمیت ختم

نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کےدرمیان کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ کے بعد چیپاک کی پچ کی تنقید ہوئی تھی۔ پہلے دو دنوں تک چنئی کی پچ بالکل فلیٹ رہی، جس کا فائدہ گیند بازوں کو نہیں ملا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا اور پھر ہندوستان کی ٹیم یہ مقابلہ 227 رنوں سے ہارگئی۔ اب سیریز کا دوسرا ٹسٹ اسی میدان پر ہفتہ سے ہونا ہے، لیکن اس بار چیپاک کی پچ بالکل الگ ہے۔ چیپاک کی پچ کو دیکھ کر سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا (Aakash Chopra) نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ دوسرا ٹسٹ ساڑھے تین دن میں ختم ہوسکتا ہے۔


آکاش چوپڑا نے ای ایس پی این کرک انفو سے بات چیت میں کہا کہ دوسرے ٹسٹ میچ کی پچ پہلے دن سے ہی اسپنروں کی مدد گار ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی آکاش چوپڑا نے کہا کہ دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹاس اتنا اہم کردار نہیں ادا کرے گا۔ پہلے دن سے ہی چیپاک کی پچ میں گیند بازوں کو مدد ملے گی۔


ساڑھے تین دن میں ختم ہوجائے گا دوسرا ٹسٹ!


چنئی کی پچ کو دیکھ کر آکاش چوپڑا نے کہا کہ 5 دن کا ٹسٹ میچ ساڑھے 3 سے 4 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’چنئی کی پچ اسپنروں کی مددگار نظر آرہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ اس پچ پر ٹاس کا کردار ہی ختم کردی گئی ہے۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ٹاس جیت کر اسپچ پر 2.5 دنوں تک بلے بازی کرلیں گے تو ایسا نہیں ہونے والا۔ آپ ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ یہ پچ ویسی نہیں نظر آرہی ہے۔ یہ ٹسٹ میچ ساڑھے 3 سے 4 دن میں ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلی اننگ میں 578 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا تھا۔ ہندوستانی اننگ آتے آتے یہ پچ اچانک گیند بازوں کی مددگار ہوگئی اور انگلینڈ نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 12, 2021 09:07 PM IST