ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان، سوریہ کمار یادو، پرسدھ کرشنا کو ملا موقع

سوریہ کمار یادو، پرسدھ کرشنا اورکنال پانڈیا کو انگلینڈ کےخلاف آئندہ تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ تینوں کو ان کی حالیہ کارکردگی کے پیش نظر ٹیم میں شامل کرکے ایک روزہ ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2021 06:36 PM IST
  • Share this:
ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان، سوریہ کمار یادو، پرسدھ کرشنا کو ملا موقع
ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان

نئی دہلی: سوریہ کمار یادو، پرسدھ کرشنا اورکنال پانڈیا کو انگلینڈ کےخلاف آئندہ تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ تینوں کو ان کی حالیہ کارکردگی کے پیش نظر ٹیم میں شامل کرکے ایک روزہ ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔ چیتن شرما کی سربراہی میں آل انڈیا سینئرسلیکشن کمیٹی نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں نوجوان میڈیم تیزگیندباز پرسدھ کرشنا، بلے باز سوریہ کماریادو اور آل راونڈر کنال پانڈیا کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔


حال ہی میں اختتام پذیر آسٹریلیا دورے کے لئے منتخب ہوئے کئی کھلاڑی اس فہرست سے باہر ہیں۔ اس میں جسپریت بمراہ، محمد شامی اور رویندر جڈیجہ جیسے بہترین کھلاڑیوں کا نام شامل نہیں ہے۔ آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے کھیلنے والے پرسدھ کرشنا نے حال ہی میں اختتام پذیر وجئے ہزارے ٹرافی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں 14 وکٹوں کے ساتھ رن بھی بنائے ہیں۔ وہیں سوریہ کماریادونے گھریلو سرکٹ اور آئی پی ایل میں شاندار مظاہرہ کرکے دکھایا ہے۔ اس کی بدولت انہیں 18 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی-20 میچ میں کھیلنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے شاندار نصف سنچری بنائی۔

سوریہ کمار یادو نے وجئے ہزارے ٹرافی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں بھی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں66.40 کی اوسط کے ساتھ کل 332 رن بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اوردونصف سنچری شامل ہے۔ کرونال پانڈیا کا بھی وجئے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ شانداررہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بڑودہ کی جانب سے بطور کپتان کرونال نے دوناٹ آوٹ سنچریوں سمیت دونصف سنچری اسکورکی ہے۔ توقع ہے کہ کرونال ٹیم میں روندرجڈیجہ کی کمی پوری کریں گے، جو ابھی تک چوٹ سے ابرنہیں پائے ہیں۔

ہندوستان کی 18 رکنی ٹیم: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، شکھردھون، شبھمن گل، شریس ایئر، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، لوکیش راہل (وکٹ کیپر)، یزویندر چہل، کلدیپ یادو، کرونال پانڈیا، واشنگٹن سندر، ٹی نٹراجن، بھونیشور کمار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، شاردل ٹھاکر۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 19, 2021 06:36 PM IST