اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs ENG: ہندوستانی کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے بعد محمد شمی نے دیا بڑا بیان، VIDEO دیکھیں

    India vs England: بی سی سی آئی نے 31 سالہ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شمی کا ایک ویڈیو آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ونڈے فارمیٹ میں ملی اپنی 150 کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے بریک کے بعد میدان میں اترا تھا، تو مائنڈ کلیئر تھا۔ آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ کو کس لائن اور لینتھ پر گیند بازی کرنی ہوتی ہے، لیکن آپ کے اندر کلیجہ بڑا ہونا چاہئے۔

    • Share this:
      لندن: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مجوزہ تین میچوں کی ونڈے سیریز شروع ہوچکی ہے۔ اس سیریز کا پہلا مقابلہ گزشتہ منگل کو لندن واقع دی اوول میدان میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 10 وکٹ سے زبردست شکست دی۔ پہلے ونڈے مقابلے کے دوران ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز پورے اپنے عروج پر نظر آئے۔

      جسپریت بمراہ نے جہاں اپنے ونڈے کیریئر کی سب سے گیند بازی کی۔ وہیں محمد شمی ونڈے فارمیٹ میں ملک کے لئے سب سے تیز 150 وکٹ حاصل کرنے والے پہلے گیند باز بنے۔ بی سی سی آئی نے 31 سالہ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شمی (Mohammed Shami) کا ایک ویڈیو اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کیا ہے۔

      اس ویڈیو میں وہ ونڈے فارمیٹ میں ملی اپنی 150 کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے بریک کے بعد میدان میں اتارا تھا تو مائنڈ کلیئر تھا۔ آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ کو کس لائن اور لینتھ پر گیند بازی کرنی ہوتی ہے، لیکن آپ کے اندر کلیجہ بڑا ہونا چاہئے۔ اگر آپ کا کلیجہ بڑا ہے تو آپ کہیں بھی کسی بھی موومنٹ پر سیٹ ہو سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ODI Rankings: جسپریت بمراہ پھرنمبر-1، پاکستانی گیند باز کو پیچھے چھوڑا، ٹاپ-10 میں واحد ہندوستانی

      واضح رہے کہ کل جسپریت بمراہ نے جہاں اپنے 7.2 اووروں کے اسپیل میں محض 19 رن خرچ کرتے ہوئے چھ کامیابی حاصل کی۔ وہیں محمد شمی نے بھی خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے اپنے سات اووروں کے اسپیل میں 31 رن خرچ کرتے ہوئے تین اہم وکٹ حاصل کئے۔ محمد شمی نے جن انگلش بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا، اس میں بین اسٹوکس، اپوزیشن کپتان جوس بٹلر اور کریگ اوورٹن کا وکٹ شامل رہا۔

      بات کریں محمد شمی کے اب تک کے کرکٹ کیریئر کے بارے میں تو انہوں نے ملک کے لئے 60 ٹسٹ میچ کھیلتے ہوئے 114 اننگوں میں 27.4 کی اوسط سے 216 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ کے علاوہ انہیں ونڈے میں 80 میچ کھیلتے ہوئے 79 اننگوں میں 25.3 کی اوسط سے 151 اور ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 17 میچ کھیلتے ہوئے 17 اننگوں میں 31.6 کی اوسط سے 18 کامیابی حاصل کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: