ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS ENG: انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں نہیں کھیلیں گے روہت شرما، رشبھ پنت اور واشنٹگن سندر!

India vs England ODI Series: چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز اور 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلے گی۔

  • Share this:
IND VS ENG: انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں نہیں کھیلیں گے روہت شرما، رشبھ پنت اور واشنٹگن سندر!
انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیری میں نہیں کھیلیں گے روہت شرما، رشبھ پنت اور واشنٹگن سندر

نئی دہلی: انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد ٹیم انڈیا کو ونڈے اور ٹی-20 فارمیٹ میں بھی مہمان ٹیم سے لوہا لینا ہے۔ ہندوستانی سلیکٹروں نے ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے، لیکن اس درمیان بڑی خبر یہ ہے کہ ہندوستان کے تین بڑے کھلاڑی ونڈے سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نائب کپتان روہت شرما (Rohit Sharma)، وکٹ کیپر رشبھ پنت اور آل راونڈر واشنگٹن سندر کو ونڈے سیریز کے لئے آرام دیا جائے گا۔


واضح رہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 23 مارچ سے ونڈے سیریز کا آغاز ہوگا۔ یہ سبھی مقابلے پنے میں کھیلے جائیں گے۔ پنے میں کورونا وائرس کے بڑھ رہے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ونڈے سیریز خالی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اب خبروں کے مطابق روہت شرما، رشبھ پنت جیسے جارحانہ کھلاڑیوں کو مداح ٹی وی پر بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔


روہت شرما - رشبھ پنت اور سندر کو آرام کیوں دیا جارہا ہے؟


رپورٹس کے مطابق، روہت شرما، رشبھ پنت اور واشنگٹن سندر کو آرام دیا جا رہا ہے۔ یہ کھلاڑی گزشتہ آئی پی ایل سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ یہ کھلاڑی آسٹریلیا دورے کے بعد انگلینڈ کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیل رہے ہیں اور پھر آگے پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز بھی کھیلیں گے۔ اتنے وقت تک بایو ببل میں رہنا ذہنی طور پر کافی تھکا دینے والا ہوتا ہے۔ پھر اپریل میں آئی پی ایل 2021 بھی شروع ہوگا، جس سے پہلے ان کھلاڑیوں کو آرام دیا جا رہا ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی نہیں کھیلے تو امید ہے کہ ٹی-20 سیریز میں اچھی کارکردگی کرنے والے کسی کھلاڑی کو ہی ونڈے سیریز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

انگلینڈ ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا۔ وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، کے ایل راہل، شکھر دھون، شرے یس ایئر، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، ایشان کشن، یجویندر چہل، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، راہل تیوتیا، ٹی نٹراجن، بھونیشور کمار، دیپک چاہر، نودیپ سینی اور شاردل ٹھاکر۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 01, 2021 07:25 PM IST