ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS ENG: احمدآباد میں کورونا میں اضافہ، خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے ہندوستان- انگلینڈ ٹی-20 سیریز کے باقی تین میچ

احمدآباد میں کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان - انگلینڈ ٹی-20 سیریز (India vs England T20I Series) کے درمیان ہوئے تینوں میچ خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

  • Share this:
IND VS ENG: احمدآباد میں کورونا میں اضافہ، خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے ہندوستان- انگلینڈ ٹی-20 سیریز کے باقی تین میچ
احمدآباد میں کورونا میں اضافہ، خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے ہندوستان- انگلینڈ ٹی-20 سیریز کے باقی تین میچ

نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چل رہی ٹی-20 سیریز پرکورونا کی مار پڑی ہے۔ احمدآباد میں کورونا وائرس کے مریض بڑھنے کے بعد اب انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں شائقین کے جانے پر روک لگا دی ہے۔ مطلب اب ہندوستان اور انگلینڈ (India vs England T20I Series) کے درمیان ہونے والے اگلے تین ٹی-20 میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے سبھی کرکٹ مداحوں کے ٹکٹوں کے پیسے لوٹانے کی بات کہی ہے۔


واضح رہے کہ احمدآباد کے 8 علاقوں میں کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد میونسپل کارپوریشن نے بڑے فیصلے لئے ہیں۔ میونسپل کونسل نے 8 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں سبھی مال، ریستوراں، ہوٹل، کلب ہاوس اور پان کی دوکانیں رات 10 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پیرکو گجرات میں کورونا کے 890 نئے معاملے سامنے آئے۔ احمد آباد میں کل 207 لوگوں کو کورونا ہوا۔ احمد آباد کے جودھپور، جنوب بھوپال، منی نگر، بودکدیو، گھاٹ لودیا، نوران گرا، گوٹا اور داٹلیج علاقوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔ یہی دیکھتے ہوئے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے خالی اسٹیڈیم میں میچ منعقد کرنے کی بات کہی ہے۔


ونڈے سیریز بھی خالی اسٹیڈیم میں ہوگی


آپ کو بتادیں کہ پنے میں بھی کورونا وائرس کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں اور وہاں بھی خالی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی ونڈے سیریز کا انعقاد ہوگا۔ ونڈے سیریز کا پہلا میچ 23 مارچ کو ہوگا۔ 26 مارچ کو دوسرا اور 28 مارچ کو تیسرا ونڈے مقابلہ ہوگا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 16, 2021 08:35 AM IST